0:00:00.720,0:00:05.000 لوگ بہت عرصے سے مختلف ذرائع سے[br]جنسیات پر بات کر رہے ہیں۔ 0:00:05.600,0:00:09.040 عاشقانہ خطوط، فون سیکس، اور[br]جذبات کو بھڑکانے والی تصویریں۔ 0:00:09.480,0:00:15.536 یہاں تک کہ1886کی اس لڑکی کی کہانی [br]جو ایک مرد سے ٹیلیگراف کے ذریعے ملی 0:00:15.560,0:00:17.200 اور اس کے ساتھ بھاگ گئی۔ 0:00:18.560,0:00:23.656 آج ہمارے پاس سیکسٹنگ ہے،[br]اور میں ایک ماہر سیکسٹر۔ 0:00:23.680,0:00:25.560 ایک ماہر سیکسٹنگ کرنے والی نہیں۔ 0:00:26.800,0:00:30.976 تاہم، مجھے پتا ہے یہ کیا ہے ۔۔[br]شائد آپ کو بھی۔ 0:00:31.000,0:00:32.375 [یہ ایک عضو تناسل ہے] 0:00:32.400,0:00:34.760 (قہقہہ) 0:00:36.360,0:00:42.696 سیکسٹنگ پرمیری تحقیق سال 2008 سے ہے[br]جب سے میڈیا نے اس جانب توجہ کی ہے۔ 0:00:42.720,0:00:45.696 میں نے سیکسٹنگ کی اخلاقی [br]بے قاعدگیوں پر ایک کتاب لکھی تھی۔ 0:00:45.720,0:00:47.336 اور جو مجھے پتہ چلا وہ[br]کچھ یوں ہے: 0:00:47.360,0:00:50.576 اکثر لوگوں کی فکر کی وجہ [br]غلط ہے۔ 0:00:50.600,0:00:54.776 وہ بس سیکسٹنگ کو جڑ سے[br]ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ 0:00:54.800,0:00:56.336 مگر میں یہاں یہ پوچھنا چاہوں گی: 0:00:56.360,0:01:01.216 اگر یہ مکمل باہمی رضامندی سے ہے[br]توپھر سیکسٹنگ میں کیا برائی ہے؟ 0:01:01.240,0:01:05.256 لوگ بہت سے ایسے کام کرتے ہیں[br]جو شائد آپ نہ کرتے ہوں، 0:01:05.280,0:01:07.576 جیسے کے نیلی پنیر اور[br]دھنیا وغیرہ کا استعمال۔ 0:01:07.600,0:01:09.240 (قہقہہ) 0:01:10.600,0:01:14.736 سیکسٹنگ یقیناً پرخطر ہے،[br]ہر تفریح کی طرح، 0:01:14.760,0:01:21.456 مگر جب تک آپ کسی کو تصویر[br]نہ بھیجیں جو وہ وصول نہ کرنا چاہتا ہو، 0:01:21.480,0:01:23.256 تب تک کوئی خطرہ نہیں۔ 0:01:23.280,0:01:25.896 میری نظر میں یہ ایک گھمبیر مسئلہ ہے کہ جب 0:01:25.920,0:01:29.176 لوگ دوسروں کی ذاتی تصاویر [br]کا تبادلہ کرنے لگیں 0:01:29.200,0:01:30.720 وہ بھِی ان کی اجازت کے بغیر۔ 0:01:31.360,0:01:33.696 تو بجائے سیکسٹنگ کے لئے پریشان ہوا جائے 0:01:33.720,0:01:38.280 میرے خیال میں ہمیں ڈیجیٹل رازداری پر[br]زیادہ سوچنا اور فکر کرنی چاہئے۔ 0:01:38.880,0:01:41.080 بنیادی چیز ہے رضامندی۔ 0:01:41.680,0:01:44.976 اس وقت بھی بہت سے لوگ سیکسٹنگ[br]کے بارے میں سوچ رہے ہیں 0:01:45.000,0:01:47.960 بغیر کسی رضامندی کے تصور کے۔ 0:01:48.400,0:01:52.080 کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم بچوں کا[br]سیکسٹنگ کرنا جرم قرار دیتے ہیں؟ 0:01:53.400,0:01:56.856 یہ ایک جرم ہوسکتا ہے کیوں کہ[br]یہ بچوں میں جنسیت و برہنگی کی وجہ ہے۔ 0:01:56.880,0:01:59.736 اگر کسی 18 سال سے کم عمر[br]کی تصویر ہو، 0:01:59.760,0:02:01.096 اور اس سے فرق نہیں پڑتا 0:02:01.120,0:02:05.320 کہ وہ تصویر انھوں نے خود لے کر[br]جان بوجھ کر تقسیم کی ہو۔ 0:02:05.800,0:02:08.776 تو بالآخر ہم اس عجیب قانونی[br]پیچیدگی میں پہنچ جاتے ہیں 0:02:08.800,0:02:13.336 جس کے تحت امریکہ کی اکثر ریاستوں میں[br]دو سترہ سال کے افراد سیکس کرسکتے ہیں 0:02:13.360,0:02:15.240 مگر وہ اس کی تصویر کشی نہیں کرسکتے۔ 0:02:16.560,0:02:20.816 کچھ ریاستوں نے سیکسٹنگ کو[br]چھوٹے درجے کا جرم قرار دینے کی کوشش کی ہے 0:02:20.840,0:02:23.856 مگر ان قوانین سے پھر وہی مسائل[br]جنم لیتے ہیں 0:02:23.880,0:02:27.640 کیونک یہ اب بھی مرضی سے کی گئی[br]سیکسٹنگ کو غیر قانونی کہتے ہیں۔ 0:02:28.520,0:02:29.776 یہ کوئی قابل فہم بات نہیں 0:02:29.800,0:02:34.536 کہ ہر سیکسٹنگ کو بند کیا جائے[br]رازداری کی خلاف ورزی سے بچنے کے لئے۔ 0:02:34.560,0:02:36.056 یہ تو ایسا ہے جیسے کہا جائے 0:02:36.080,0:02:41.520 اکیلی ملاقاتوں میں ہونے والے زنا سے[br]بچنے کے لئے ملاقاتوں کو ہی بند کردیا جائے۔ 0:02:43.120,0:02:48.496 اکثر نوجوان سیکسٹنگ پر گرفتار نہیں ہوتے،[br]مگر کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کون؟ 0:02:48.520,0:02:53.496 اکثر وہ نوجوان جو اپنے ساتھی کے [br]والدین کو ناپسند ہوں۔ 0:02:53.520,0:02:58.320 اور اس کی وجہ معاشرتی درجہ بندی،[br]تعصب یا ہم جنسیت ہوسکتی ہے۔ 0:02:58.960,0:03:01.736 زیادہ تر وکیل اتنے ہوشیار ہوتے ہیں کہ 0:03:01.760,0:03:07.240 نوجوانوں پر بچوں میں فحاشی والے[br]الزامات نہ لگائیں، مگر کچھ لگاتے بھی ہیں۔ 0:03:07.720,0:03:11.376 نیو ہمپشائر یونیورسٹی کے محققین کے مطابق 0:03:11.400,0:03:17.056 بچوں سے فحاشی کے الزام میں گرفتار [br]ہونے والوں میں 7 فیصد نوجوان ہوتے ہیں۔ 0:03:17.080,0:03:20.080 پوری رضامندی سے سیکسٹنگ[br]دوسرے نوجوانوں کے ساتھ۔ 0:03:21.480,0:03:24.016 بچوں سے متعلق برہنگی ایک[br]بڑا جرم ہے، 0:03:24.040,0:03:27.720 مگر یہ اور نوجوانوں میں سیکسٹنگ[br]ایک چیز نہیں۔ 0:03:29.040,0:03:32.456 والدین اور اساتذہ بھی سیکسٹنگ[br]پر بات کررہے ہیں 0:03:32.480,0:03:35.616 حقیقتاً رضامندی والی بات پرسوچے بغیر۔ 0:03:35.640,0:03:39.760 نوجوانوں کو ان کا پیغام اکثر یہ ہوتا ہے:[br]کہ بس مت کرو یہ 0:03:40.200,0:03:43.696 اور میں سمجھتی ہوں۔۔[br]اس میں قانونی رسک ہیں 0:03:43.720,0:03:47.376 جس میں، رازداری کی خلاف ورزی[br]بھِی شامل ہے۔ 0:03:47.400,0:03:48.656 اور جب آپ ایک نوجوان تھے، 0:03:48.680,0:03:52.080 مجھے یقین ہے کہ جیسا کہا گیا ہوگا[br]ویسا ہی کیا ہوگا، ہیں نا؟ 0:03:53.440,0:03:56.896 ہوسکتا ہے آپ سوچ رہے ہوں، میرا بچہ[br]سیکس ٹیکسٹ نہیں کرے گا۔ 0:03:56.920,0:04:00.376 اور صحیح بھی ہے، ممکن ہے آپ کا[br]ننھا فرشتہ ایسا نہ کررہا ہو 0:04:00.400,0:04:03.536 کیوں کہ 16 اور 17 سال کی عمر کے[br]محض 33 فیصد 0:04:03.560,0:04:05.920 نوجوان سیکسٹنگ کرتے ہیں۔ 0:04:07.200,0:04:11.816 مگر معذرت کے ساتھ جب وہ بڑے ہوں گے[br]امکان یہی ہے کہ سیکسٹنگ کریں گے۔ 0:04:11.840,0:04:18.040 میری نظر سے گزرے تمام تجزیوں کے مطابق[br]50 فیصد تعداد 18-24 سال والوں کی ہے۔ 0:04:18.720,0:04:21.776 اور اکثر، کچھ غلط نہیں ہوتا۔ 0:04:21.800,0:04:27.176 لوگ ہر وقت مجھ سے پوچھتے ہیں، کیا[br]سیکسٹنگ بہت خطرناک نہیں ہے؟ 0:04:27.200,0:04:30.776 یہ ایسی ہے جیسے آپ اپنا پرس کبھی[br]پارک کی کرسی پر نہیں چھوڑتے 0:04:30.800,0:04:34.240 کیونکہ آپ کو خدشہ ہے کے وہ چوری [br]ہوجائے گا۔ ٹھیک ہے نا؟ 0:04:34.880,0:04:36.336 اب سنئے میں کیا سوچتی ہوں: 0:04:36.360,0:04:40.296 سیکسٹنگ ایسی ہے جیسے آپ اپنا پرس[br]اپنے بوائے فرینڈ کے گھر چھوڑ آئیں۔ 0:04:40.320,0:04:42.096 اگرآپ اگلے دن واپس آئیں 0:04:42.120,0:04:44.400 اور سارے پیسے غائب ہوں، 0:04:45.040,0:04:47.160 تو آپ کو اسی انسان کو الزام دینا ہوگا۔ 0:04:47.690,0:04:49.860 (قہقہہ) 0:04:51.360,0:04:53.680 تو بجائے سیکسٹنگ کو جرم بنائیں 0:04:53.720,0:04:56.336 تاکہ رازداری کی حفاظت کی کوشش ہوسکے، 0:04:56.360,0:04:59.656 بجائے رضامندی کے قوانین کو وضع کرنے کے 0:04:59.680,0:05:03.760 کہ ہم اپنے ذاتی مواد و معلومات کی تشہیر [br]کہ بارے میں کیسے سوچیں۔ 0:05:04.480,0:05:08.736 میڈیا سے جڑی ہر نئی ایجاد رازداری[br]کے مسائل پیدا کررہی ہے۔ 0:05:08.760,0:05:13.376 درحقیقت، امریکہ میں رازداری سے متعلق[br]ہونے والے اولین مباحث 0:05:13.400,0:05:17.896 ایسی ہی نئی آنے والی ٹیکنالوجی اور[br]ایجادات کے جواب میں تھے۔ 0:05:17.920,0:05:21.816 اٹھارویں صدی کے اواخر میں،[br]لوگ کیمروں کی طرف سے فکرمند تھے 0:05:21.840,0:05:25.296 جو اچانک ہی بہت آسانی سے لے کر[br]گھومے جانے کے قابل ہوگئے تھے، 0:05:25.320,0:05:27.816 اور اخبارات کے [راز کھولتے] مضامین۔ 0:05:27.840,0:05:31.656 وہ فکرمند تھے کے کیمرا ان سے جڑی[br]معلومات حاصل کرلے گا، 0:05:31.680,0:05:34.880 اسے بے جا استعمال کر کے ہر[br]طرف پھیلا دے گا۔ 0:05:35.240,0:05:36.856 یہ بات سنی سنی سی لگتی ہے نا؟ 0:05:36.880,0:05:41.736 سوشل میڈیا اور ڈرون کیمروں سے جڑی یہ وہی [br]فکر ہے جس نے ہمیں پریشان کررکھا ہے، 0:05:41.760,0:05:43.400 اور یقیناً سیکسٹنگ نے بھی۔ 0:05:43.920,0:05:46.136 اور ٹیکنالوجی کے یہی خوف، 0:05:46.160,0:05:47.376 سمجھ میں آنے والے ہیں 0:05:47.400,0:05:50.816 کیوںکہ ٹیکنالوجی بڑھا چڑھا کر[br]ہرطرف پھیلا سکتی ہے 0:05:50.840,0:05:53.560 ہمارے عیب اور بری عادتیں۔ 0:05:54.160,0:05:56.536 مگر اس کے حل بھی ہیں۔ 0:05:56.560,0:06:00.120 ہم پہلے بھی اس مقام پر تھے، ایک نئی[br]خطرناک ایجاد کے ساتھ۔ 0:06:00.720,0:06:04.496 1908 میں، فورڈ نے ماڈل ٹی کار متعارف کی۔ 0:06:04.520,0:06:07.096 ٹریفک حادثات سے جڑی اموات[br]بڑھ رہی تھیں۔ 0:06:07.120,0:06:09.920 یہ بہت سنجیدہ مسئلہ تھا ۔۔[br]مگر اب محفوظ دکھتا ہے، ہے نا؟ 0:06:12.080,0:06:16.056 ہمارا پہلاقدم یہ تھا کہ ڈرائیور کے[br]روئیوں میں تبدلی لائی جائے، 0:06:16.080,0:06:19.800 تو ہم نے حد رفتار متعین کیں اور[br]جرمانوں کے ساتھ ان کا اطلاق کیا۔ 0:06:20.240,0:06:22.096 مگر اس کے بعد کی دہائیوں میں، 0:06:22.120,0:06:27.616 ہم نے محسوس کیا کہ کار کی ٹیکنالوجی[br]ازخود اعتدال میں نہیں ہے۔ 0:06:27.640,0:06:30.856 ہم کار کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔ 0:06:30.880,0:06:34.336 تو 1920 میں، محفوظ بکھر جانے والے [br]شیشوں کا حصول ممکن ہوا۔ 0:06:34.360,0:06:36.856 پھر 1950 میں، سیٹ بیلٹ۔ 0:06:36.880,0:06:39.960 اور 1990 میں، ہوا بھرے تھیلے۔ 0:06:40.440,0:06:42.816 ان تینوں معاملات میں: 0:06:42.840,0:06:47.616 قانون، عام افراد اور انڈسٹری،[br]سب ایک ساتھ مل گئے 0:06:47.640,0:06:51.416 تاکہ مسئلے کے حل میں مدد کریں،[br]جو ایک نئی ایجاد کی وجہ سے آیا ہے۔ 0:06:51.440,0:06:54.680 اسی انداز سے ہم ڈیجیٹل رازداری کے[br]معاملے کو لے سکتے ہیں۔ 0:06:55.160,0:06:57.920 یقیناً، یہ واپس رضامندی پر آجاتا ہے۔ 0:06:58.360,0:06:59.576 تو آئیڈیا یہ ہے کہ: 0:06:59.600,0:07:03.416 اس سے پہلے کہ کوئی آپ کی خفیہ [br]معلومات پھیلا سکے، 0:07:03.440,0:07:05.680 انھیں آپ کی اجازت درکار ہو۔ 0:07:06.240,0:07:11.056 مثبت رضامندی کا یہ خیال بالجبر زنا[br]کے خلاف کام کرنے والوں سے آیا ہے 0:07:11.080,0:07:14.856 جو کہتے ہیں کہ ہر جنسی تعلق سے پہلے[br]باہمی رضامندی ضروری ہے۔ 0:07:14.880,0:07:19.456 اور بہت سے دوسرے معاملات میں[br]رضامندی پر ہمارے معیار بہت بلند ہیں۔ 0:07:19.480,0:07:21.336 سرجری کروانے کے بارے میں سوچئے۔ 0:07:21.360,0:07:22.976 آپ کے ڈاکٹر کو یقین کرنا پڑتا ہے 0:07:23.000,0:07:27.040 کہ آپ اپنی رضا و رغبت سے سرجری [br]کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔ 0:07:27.520,0:07:31.216 یہ آئی ٹیون کے استعمال کے لئے ہونے [br]والے معاہدے جیسا نہیں 0:07:31.240,0:07:34.896 جسے بس اوپر سے نیچے گھسیٹا اور[br]راضی راضی راضی پر کلک کردیا۔ 0:07:34.920,0:07:36.640 (قہقہہ) 0:07:37.160,0:07:42.416 اگر ہم رضامندی پر مزید سوچیں تو[br]ہم رازداری کے بہتر قانون وضع کرسکتے ہیں۔ 0:07:42.440,0:07:45.856 فی الوقت، ہمیں وہ سارا تحفظ حاصل نہیں۔ 0:07:45.880,0:07:49.456 اگر آپ کا سابقہ شریک حیات ایک[br]خوفناک انسان ہے، 0:07:49.480,0:07:53.696 تو وہ آپ کی برہنہ تصاویر کسی[br]فحش ویب سائٹ پر ڈال سکتا ہے۔ 0:07:53.720,0:07:56.936 پھر ان تصاویر کو وہاں سے ہٹانا[br]بہت ہی مشکل کام ہے۔ 0:07:56.960,0:07:58.176 اور بہت سی ریاستوں میں، 0:07:58.200,0:08:02.016 اچھا یہی ہے کہ اپنی تصاویر خود ہی بنالیں[br] 0:08:02.040,0:08:04.840 اس سے آپ کم از کم کاپی رائٹ[br]کا ہرجانہ دائر کرسکیں گے۔ 0:08:05.320,0:08:07.376 (قہقہہ) 0:08:07.400,0:08:10.376 اس وقت، اگر کوئی آپ کی رازداری[br]کی خلاف ورزی کرے، 0:08:10.400,0:08:14.600 چاہے وہ کوئی فرد ہو یا کمپنی یا[br]قومی سلامتی کا ادارہ، 0:08:15.280,0:08:18.016 آپ اس پر کیس کرنے کی کوشش [br]کرسکتے ہیں، 0:08:18.040,0:08:20.176 ہوسکتا ہے آپ کامیاب نہ بھی ہوں 0:08:20.200,0:08:24.976 کیوں کہ اکثر عدالتیں ڈیجیٹل رازداری[br]کو ناممکن سمجھتی ہیں۔ 0:08:25.000,0:08:28.440 تو وہ کسی کو اس کی خلاف ورزی کی[br]سزا بھی نہیں دینا چاہتیں۔ 0:08:29.200,0:08:32.096 اب بھی بسا اوقات لوگ مجھ[br]سے سوال کرتے ہیں، 0:08:32.120,0:08:37.416 کیا یہ ڈیجیٹل تصاویر عوامی اور [br]ذاتی نوعیت کا فرق ختم نہیں کررہیں 0:08:37.440,0:08:39.080 کیوں کو وہ ڈیجیٹل ہیں، اس لئے؟ 0:08:39.600,0:08:40.936 نہیں، نہیں 0:08:40.960,0:08:44.296 ہر وہ چیز جو ڈیجیٹل ہوخود بخود[br]عوامی نہیں بن جاتی. 0:08:44.320,0:08:46.216 یہ بات عقل میں آنے والی نہیں۔ 0:08:46.240,0:08:49.736 نیویارک یونیورسٹی کی قانونی اسکالر[br]ہیلن نسین بام ہمیں بتاتی ہیں، 0:08:49.760,0:08:52.376 ہمارے پاس قانون، اصول اور طریقہ کار ہیں 0:08:52.400,0:08:55.536 جو ہر قسم کی ذاتی معلومات [br]کو تحفظ دیتے ہیں ، 0:08:55.560,0:08:58.976 اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ[br]ڈیجیٹل ہو یا نہ ہو۔ 0:08:59.000,0:09:01.656 صحت سے متعلق آپ کی تمام[br]معلومات ڈیجیٹل ہوتی ہیں 0:09:01.680,0:09:04.816 پر آپ کا ڈاکٹر اسے کسی سے [br]بانٹ نہیں سکتا۔ 0:09:04.840,0:09:09.296 آپ کی ساری مالی معلومات ڈیجیٹل[br]ڈیٹابیس میں ہوتی ہے، 0:09:09.320,0:09:13.560 پرآپ کی کریڈٹ کارڈ کمپنی آپ کی خریداری[br]کی فہرست شائع نہیں کرسکتی۔ 0:09:15.080,0:09:20.536 بہتر قوانین، رازداری کی خلاف ورزی کے [br]مسائل کو بہتر سنبھال سکتے ہیں، 0:09:20.560,0:09:24.936 مگر آسان ترین چیز جو ہم کرسکتے ہیں[br]وہ خود میں تبدیلی ہے 0:09:24.960,0:09:27.640 تاکہ ایک دوسرے کی رازداری رکھنے[br]میں مدد کرسکیں۔ 0:09:28.360,0:09:30.256 ہمیں ہمیشہ یہی بتایا گیا کہ، رازداری 0:09:30.280,0:09:33.336 مکمل طور پر ہماری ذاتی ذمہ داری ہے۔ 0:09:33.360,0:09:37.616 ہمیں اپنی رازداری پر مستقل نگاہ رکھتے [br]ہوئےاسے محفوظ کرتے رہنا چاہئے۔ 0:09:37.640,0:09:42.440 جو چیز ہم نہیں چاہتے کہ دنیا دیکھے[br]اسے کسی سے نہ بانٹیں۔ 0:09:43.400,0:09:44.616 یہ عقل تسلیم نہیں کرتی۔ 0:09:44.640,0:09:47.616 ڈیجیٹل میڈیا سماجی ماحول ہیں 0:09:47.640,0:09:51.920 اور ہم اپنی چیزیں سارے دن بلکہ ہر دن[br]ان سے بانٹتے ہیں جن پر ہمیں اعتبار ہے۔ 0:09:52.760,0:09:55.736 پرنسٹن کی محقق جینیٹ ورٹیسی[br]دلیل دیتی ہیں، 0:09:55.760,0:09:59.776 ہماری معلومات اور ہماری رازداری[br]صرف ذاتی نہیں ہیں، 0:09:59.800,0:10:02.376 یہ دراصل باہمی ہیں۔ 0:10:02.400,0:10:05.656 اور جو ایک چیز آپ بڑی آسانی[br]سے کرسکتے ہیں وہ یہ 0:10:05.680,0:10:10.776 کہ بس جب کسی سے متعلق کچھ بانٹنا ہو[br]تو اس کی اجازت لینا شروع کردیں۔ 0:10:10.800,0:10:15.336 اگر آپ کسی کی تصویر آن لائن [br]بھیجنا چاہیں، اجازت لے لیں۔ 0:10:15.360,0:10:17.816 اگر کوئی ای میل آگے بھیجنا چاہتے ہوں، 0:10:17.840,0:10:19.216 اجازت لے لیجئیے۔ 0:10:19.240,0:10:22.016 اور اگر آپ کسی کی برہنہ سیلفی[br]بانٹنا چاہیں، 0:10:22.040,0:10:24.320 یقیناً، اجازت لے لیں۔ 0:10:25.560,0:10:30.016 یہ انفرادی تبدیلیاں یقیناً مددگار ہوں گی[br]ایک دوسرے کی رازداری کی حفاظت میں، 0:10:30.040,0:10:33.840 مگر ضرورت ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں[br]بھی آگے بڑھیں۔ 0:10:34.360,0:10:38.856 رازداری کی حفاظت میں ان کمپنیوں کا[br]بہت ہی تھوڑا فائدہ ہے 0:10:38.880,0:10:42.176 کیوںکہ ان کے کاروبار کا انداز[br]ہمارے بانٹتے رہنے پرمنحصر ہے 0:10:42.200,0:10:44.440 جتنے زیادہ لوگوں کے ساتھ بھِی ممکن ہو۔ 0:10:45.080,0:10:47.016 اس وقت، اگر میں آپ کو ایک تصویر بھیجوں، 0:10:47.040,0:10:50.136 آپ جسے چاہیں وہ تصویر بھیج سکتے ہیں۔ 0:10:50.160,0:10:54.416 مگر کیا ہو اگر مجھے فیصلہ کرنا ہو[br]کہ یہ آگے بھیجے جانے کے قابل ہے یا نہیں؟ 0:10:54.440,0:10:58.496 یہ آپ کو بتائے گا کہ اسے آگے بڑھانے [br]کے لئے میری اجازت نہیں ہے۔ 0:10:58.520,0:11:02.656 ہم اکثر ایسی چیزیں کرتے ہیں[br]کاپی رائٹ کی حفاظت کے لئے۔ 0:11:02.680,0:11:07.456 اگر آپ ایک ای بک خریدتے ہیں[br]تو اسے جسے چاہیں اسے نہیں بھیج سکتے۔ 0:11:07.480,0:11:10.040 تو کیوں نہ اسکا اطلاق موبائل فون[br]پر بھی کریں؟ 0:11:10.960,0:11:15.736 کیا یہ جاسکتا ہے کہ مطالبہ کیا جائے کہ[br]ٹیک کمپنیاں پہلے سے طے شدہ انداز میں 0:11:15.760,0:11:19.496 ہماری مشینوں اور پروگرامز میں[br]ایسے حفاظتی اقدام نصب کریں۔ 0:11:19.520,0:11:22.936 بھئی آپ اپنی کار کا رنگ تو منتخب کرتے ہیں، 0:11:22.960,0:11:25.800 مگر ہوائی بیگ ضرورت کے طور پر[br]ہمیشہ شامل ہوتے ہیں۔ 0:11:28.080,0:11:31.896 اگر ہم رضامندی اور رازداری پر[br]مزید نہیں سوچیں گے، 0:11:31.920,0:11:34.640 تو نتائج بہت سنجیدہ ہوسکتے ہیں۔ 0:11:35.360,0:11:37.616 اوہائیو میں ایک نوجوان تھی ۔۔ 0:11:37.640,0:11:40.480 مثلاً رازداری کے لئے ہم اسے [br]جینیفر کہہ لیتے ہیں۔ 0:11:41.120,0:11:44.696 اس نے اپنی برہنہ تصاویر اپنے ہم مدرسہ[br]معشوق کے ساتھ بانٹیں، 0:11:44.720,0:11:46.240 یہ سوچ کر کے وہ قابل بھروسہ ہے۔ 0:11:47.720,0:11:49.656 بدقسمتی سے اس نے دھوکہ دیا 0:11:49.680,0:11:52.656 اور اس کی تصاویر پورے اسکول[br]میں پھیلا دیں۔ 0:11:52.680,0:11:56.200 جینیفر بری طرح ذلیل و رسوا ہوگئی، 0:11:56.800,0:12:00.936 مگر بجائے ہمدردی کے اس کے ہم جماعتوں نے[br]اسے ہراساں کیا۔ 0:12:00.960,0:12:02.816 انھون ے اسے طوائف اور بدچلن کہا 0:12:02.840,0:12:04.800 اور اس کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا۔ 0:12:05.360,0:12:09.040 جینیفر نے اسکول آنا کم کردیا[br]اس کے گریڈز گرنا شروع ہوگئے۔ 0:12:09.520,0:12:13.320 بالآخر، جینیفر نے اپنی زندگی ختم[br]کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 0:12:14.720,0:12:17.416 جینیفر نے کچھ غلط نہیں کیا تھا۔ 0:12:17.440,0:12:19.696 محض اپنی برہنہ تصویر دی تھی 0:12:19.720,0:12:22.536 کسی ایسے کو جس پر اس کے خیال میں[br]وہ بھروسہ کرسکتی تھی۔ 0:12:22.560,0:12:25.176 ہمارا قانون اسے کہتا ہے کہ 0:12:25.200,0:12:29.360 اس سے ایک بچوں کی برہنگی جیسا[br]گھناونا جرم سرزد ہوا ہے۔ 0:12:29.920,0:12:31.416 ہماری جنسی تفریق اسے کہتی ہے 0:12:31.440,0:12:34.656 کہ اپنی برہنہ تصویر بنا کر، 0:12:34.680,0:12:37.880 اس نے ایک بدترین اور شرمناک[br]کام انجام دیا ہے۔ 0:12:38.400,0:12:42.616 اور جب ہم یہ تصور کرتے ہیں کہ [br]ڈیجیٹل میڈیا میں رازداری ناممکن ہے، 0:12:42.640,0:12:48.160 ہم مکمل طور پر اس کے معشوق کے بہت برے[br]رویئے کو نظر انداز کرتے ہیں۔ 0:12:49.200,0:12:54.936 لوگ اب بھی رازداری کے متاثرین سے[br]ہر وقت یہی کہتے ہیں، 0:12:54.960,0:12:56.216 "کیا سوچ کر کیا تم نے یہ؟ 0:12:56.240,0:12:58.720 تمہیں کبھی وہ تصویر نہیں بھیجناچاہئے تھی۔" 0:12:59.640,0:13:03.640 اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ اس کے بجائے[br]کیا کہنا چاہئے، تو یہ آزمائیں۔ 0:13:04.160,0:13:07.680 مثلاً آپ اپنے دوست کے پاس گئے[br]جس کی ٹانگ ’اسکی اِنگ‘ میں ٹوٹ گئی، 0:13:08.240,0:13:12.816 اس نے تفریح کے لئے ایک خطرہ مول لیا،[br]جس کا انجام اچھا نہ ہوا۔ 0:13:12.840,0:13:15.376 شائد آپ وہ بے وقوف ثابت [br]نہیں ہوں گے جو کہے، 0:13:15.400,0:13:17.840 "میرے خیال سے تمہیں اسکی اِنگ [br]نہیں کرنی چاہئے تھی۔" 0:13:20.080,0:13:22.216 اگر ہم رضامندی پر مزید سوچیں، 0:13:22.240,0:13:25.496 تو ہم دیکھیں گے کہ رازداری[br]کی خلاف ورزی کے متاثرین 0:13:25.520,0:13:27.256 ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں، 0:13:27.280,0:13:31.880 نہ کہ شرمندگی، احساس جرم، ہراساں [br]کرنے اور سزا دینے کے۔ 0:13:32.440,0:13:36.936 ہم متاثرین کی مدد، اورکچھ رازداری کی [br]خلاف ورزیوں کو روک سکتے ہیں 0:13:36.960,0:13:41.280 ان انفرادی اور تکنیکی تبدیلیوں کو[br]یقینی بنا کر۔ 0:13:41.840,0:13:47.656 کیونکہ مسئلہ سیکسٹنگ نہیں، بلکہ[br]اصل مسئلہ ڈیجیٹل رازداری ہے۔ 0:13:47.680,0:13:50.040 اور ایک حل رضامندی ہے۔ 0:13:50.680,0:13:55.256 تو اگلی بارجب ایک رازداری کی خلاف ورزی[br]کا متاثر آپ سے ملے تو، 0:13:55.280,0:13:58.016 الزام دینے کے بجائے [br]کچھ اس طرح کیجئے: 0:13:58.040,0:14:01.456 ڈیجیٹل رازداری سے متعلق اپنے [br]خیالات کو تبدیل کیجئے، 0:14:01.480,0:14:04.120 اور ہمدردی سے برتاو کیجئے۔ 0:14:04.680,0:14:05.896 شکریہ 0:14:05.920,0:14:12.056 (تالیاں)