1 00:00:01,000 --> 00:00:03,000 صبح بخیر۔ 2 00:00:03,000 --> 00:00:06,000 میں خوش ہوں یہاں اتنے سارے شاندار لوگوں 3 00:00:06,000 --> 00:00:08,350 اور ان بہت سے مسکراتے چہروں کو دیکھ کر۔ 4 00:00:08,690 --> 00:00:11,000 میں ایک عجیب اور منفرد 5 00:00:11,000 --> 00:00:13,000 پس منظر، رویئے اور نقطہ نظر کا حامل ہوں 6 00:00:13,000 --> 00:00:15,000 اس حقیقی دنیا کے بارے میں 7 00:00:15,000 --> 00:00:17,000 کیونکہ میں ایک شعبدہ باز ہوں. 8 00:00:17,000 --> 00:00:20,000 مجھے جادوگر سے زیادہ یہ اصطلاح مناسب لگتی ہے، 9 00:00:20,000 --> 00:00:22,050 کیونکہ اگر میں جادوگر ہوتا تو اسکا مطلب ہوتا 10 00:00:22,050 --> 00:00:24,050 میں کوئی جادوئی حصار یا جنتر منتر کرتا ہوں 11 00:00:24,050 --> 00:00:27,000 یا مختلف اوٹ پٹانگ حرکتیں 12 00:00:27,000 --> 00:00:30,000 تاکہ ان کے ذریعے میں اصلی جادو کر سکوں۔ 13 00:00:30,000 --> 00:00:32,090 نہیں، یہ سب نہیں، میں ایک شعبدہ باز ہوں، 14 00:00:32,090 --> 00:00:35,000 ایک ایسا شخص جو ایسا ظاہر کرتا ہے 15 00:00:35,000 --> 00:00:38,000 جیسے وہ اصل جادوگر ہو۔ (قہقہے) 16 00:00:38,000 --> 00:00:41,000 اب، ہم اس طرح کی چیزیں کس طرح کرتے ہیں؟ 17 00:00:41,000 --> 00:00:43,000 ہم اس حقیقت پر بھروسہ کرتے ہیں 18 00:00:43,000 --> 00:00:45,000 کہ آپ کی طرح کے ناظرین، 19 00:00:45,000 --> 00:00:47,000 مفروضے بنائیں گے۔ 20 00:00:47,000 --> 00:00:49,000 مثال کے طور پرجب میں یہاں آیا تھا 21 00:00:49,000 --> 00:00:51,000 اور سٹینڈ پر رکھا یہ مائیکروفون اٹھایا 22 00:00:51,000 --> 00:00:53,000 اور اس کو چلایا، 23 00:00:53,000 --> 00:00:55,000 آپ سمجھے کہ یہ مائیکروفون ہے جو یہ نہیں ہے۔ 24 00:00:55,000 --> 00:00:57,000 (قہقہے) 25 00:00:57,000 --> 00:00:59,000 حقیقت میں تو یہ کچھ ایسا ہے کہ 26 00:00:59,000 --> 00:01:02,000 آپ میں سے آدھے یا آدھے سے زیادہ لوگ اس چیز سے واقف نہیں ہوں گے۔ 27 00:01:02,000 --> 00:01:05,000 دیکھیں؟ کہ یہ ایک داڑھی تراشنے والا ہے، 28 00:01:05,000 --> 00:01:07,000 اور یہ ایک بہت برا مائیکروفون لگتا ہے؛ 29 00:01:07,000 --> 00:01:09,000 میں نے اسے کئی بار آزمایا ہے۔ (قہقہے) 30 00:01:09,000 --> 00:01:11,000 ایک اور مفروضہ جو آپ نے قائم کیا -- 31 00:01:11,000 --> 00:01:13,000 یہ چھوٹا سا سبق صرف آپ کو دکھانے کے لئے 32 00:01:13,000 --> 00:01:15,000 کہ آپ مفروضے بنائیں گے۔ 33 00:01:15,000 --> 00:01:17,000 نہ صرف یہ کہ آپ کرسکتے ہیں بلکہ آپ کریں گے 34 00:01:17,000 --> 00:01:19,000 جب بھی آپ کو اس کی مناسب ترغیب دی جائے گی۔ 35 00:01:19,000 --> 00:01:21,000 آپ کو یقین ہے کہ میں آپکی طرف دیکھ رہا ہوں۔ 36 00:01:21,000 --> 00:01:23,960 غلط ۔ میں آپ کی طرف نہیں دیکھ رہا۔ میں آپ کو دیکھ نہیں سکتا۔ 37 00:01:23,960 --> 00:01:27,000 معلوم ہے کہ آپ ہیں، سٹیج کے پیچھے بتایا تھا کہ ہال بھرا ہوا ہے۔ 38 00:01:27,000 --> 00:01:29,000 میں جانتا ہوں کیونکہ میں آپ کو سن سکتا ہوں، 39 00:01:29,000 --> 00:01:32,000 لیکن میں آپکو دیکھ نہیں سکتا کیونکہ میں عموماً عیینک پہنتا ہوں۔ 40 00:01:32,000 --> 00:01:34,000 یہ عیینک نہیں ہے، یہ خالی فریم ہے۔ (قہقہے) 41 00:01:34,000 --> 00:01:36,000 صرف ایک خالی فریم 42 00:01:36,000 --> 00:01:39,000 دیکھنا یہ ہے کہ کیوں ایک بوڑھا شخص آپ کے سامنے آیا ہے 43 00:01:39,000 --> 00:01:41,000 عینک کا خالی فریم اپنے منہ پر سجائے ہوئے؟ 44 00:01:41,000 --> 00:01:43,000 خواتین وحضرات، آپکو بیوقوف بنانے کے لئے، 45 00:01:43,000 --> 00:01:46,000 آپ کو دھوکہ دینے اور یہ دکھانے کے لئے، کہ آپ بھی 46 00:01:46,000 --> 00:01:48,000 مفروضے قائم کر سکتے ہیں۔ 47 00:01:48,000 --> 00:01:49,970 اور آپ یہ بات کبھی مت بھولیں۔ 48 00:01:49,970 --> 00:01:52,300 اب مچھے کچھ کرنا ہے -- لیکن پہلے اصلی عینک بدل لوں 49 00:01:52,300 --> 00:01:54,000 تاکہ میں آپ کو دیکھ تو سکوں، 50 00:01:54,000 --> 00:01:57,000 جو شاید بہتر ہو۔ پتہ نہیں۔ 51 00:01:57,000 --> 00:01:59,000 اب تک ٹھیک سے نہیں دیکھا۔ کوئی بہتری نہیں۔ 52 00:01:59,000 --> 00:02:01,000 (قہقہے) 53 00:02:01,000 --> 00:02:03,000 مجھے اب کچھ کرنا ہے، جو لگتا ہے 54 00:02:03,000 --> 00:02:05,000 کچھ عجیب ایک جادوگر کے لیے۔ 55 00:02:05,000 --> 00:02:07,000 کیوں کہ میں کوئی دوائی کھانے لگا ہوں۔ 56 00:02:07,000 --> 00:02:09,000 یہ بوتل بھری ہوئی ہے 57 00:02:09,000 --> 00:02:11,000 "کالمز فورٹے" سے۔ 58 00:02:11,000 --> 00:02:13,000 اس کی وضاحت میں تھوڑی دیر بعد کروں گا۔ 59 00:02:13,000 --> 00:02:15,000 اس پر لکھی ہدایات پر دھیان مت دیں، 60 00:02:15,000 --> 00:02:17,000 یہ تو سب حکومت کو لکھنا پڑتا ہے 61 00:02:17,000 --> 00:02:20,000 آپ کو الجھانے کے لیے، یقینی بات ہے۔ 62 00:02:20,000 --> 00:02:22,000 میں اس میں سے کافی زیادہ کھا جاوں گا۔ مم۔ 63 00:02:23,000 --> 00:02:27,580 در حقیقت، یہ ساری بوتل ہی۔ 64 00:02:32,000 --> 00:02:35,000 "کالمز فورٹے" کی 32 گولیاں۔ 65 00:02:35,000 --> 00:02:38,000 اب یہ میں نے کر لیا ہے -- تھوڑی دیر میں اس کی وضاحت کرتا ہوں -- 66 00:02:38,000 --> 00:02:40,000 میں آپ کو یہ ضرور بتاوؑں گا 67 00:02:40,000 --> 00:02:42,000 کہ میں ایک اداکار ہوں۔ 68 00:02:42,000 --> 00:02:45,000 میں ایک ایسا اداکار ہوں جو ایک خاص کردار ادا کرتا ہے۔ 69 00:02:45,000 --> 00:02:47,000 میں ایک جادوگر کا کردار ادا کرتا ہوں، 70 00:02:47,000 --> 00:02:50,000 ایک ساحر، اگر آپ سمجھیں، ایک حقیقی ساحر۔ 71 00:02:50,000 --> 00:02:53,000 اگر کوئی اس سٹیج پر میرے سامنے ظاہر ہو 72 00:02:53,000 --> 00:02:55,000 اور حقیقت میں یہ دعویٰ کرے 73 00:02:55,000 --> 00:02:58,000 کہ وہ ڈنمارک کا قدیم شہزادہ ہیملٹ ہے، 74 00:02:58,000 --> 00:03:00,000 تو یہ تو آپ کی توہین ہوگی 75 00:03:00,000 --> 00:03:02,000 اور بات بھی ٹھیک ہے۔ 76 00:03:02,000 --> 00:03:04,000 کوئی شخص کیوں تصور کرے گا کہ آپ مانتے ہیں 77 00:03:04,000 --> 00:03:06,000 کسی ایسی فضول چیز کو؟ 78 00:03:06,000 --> 00:03:08,000 لیکن اب بھی موجود ہیں 79 00:03:08,000 --> 00:03:11,000 بڑی تعداد میں لوگ 80 00:03:11,000 --> 00:03:13,000 جو آپ کو یہ بتائیں گے 81 00:03:13,000 --> 00:03:15,000 کہ ان کے پاس روحانی اور جادوئی طاقتیں ہیں 82 00:03:15,000 --> 00:03:17,000 یہ کہ وہ مستقبل کا حال بتا سکتے ہیں، 83 00:03:17,000 --> 00:03:19,000 یہ کہ وہ مرے ہووں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 84 00:03:19,000 --> 00:03:21,000 اوہ، وہ یہ بھی کہیں گے 85 00:03:21,000 --> 00:03:23,000 کہ وہ ستاروں کا علم بھی جانتے ہیں 86 00:03:23,000 --> 00:03:25,000 یا قسمت کا حال بتانے والے دوسرے طریقے۔ 87 00:03:25,000 --> 00:03:27,000 ہاں، وہ بہت خوشی سے آپکو یہ خواب بیچیں گے۔ 88 00:03:27,000 --> 00:03:29,000 اور وہ یہ بھی کہیں گے 89 00:03:29,000 --> 00:03:31,000 کہ وہ آپ کو دوامی تحرک کی مشینیں 90 00:03:31,000 --> 00:03:33,000 اور مفت بجلی کے نظام دے سکتے ہیں۔ 91 00:03:33,000 --> 00:03:35,000 وہ عامل ہونے کا دعویٰ کریں گے، 92 00:03:35,000 --> 00:03:37,000 یا جوگی، یا کچھ بھی ایسا ہی۔ 93 00:03:37,000 --> 00:03:40,000 لیکن ایک چیز جس کی بڑی بھرپور واپسی ہوئی 94 00:03:40,000 --> 00:03:42,000 حال ہی میں 95 00:03:42,000 --> 00:03:44,000 یہ کاروبار ہے 96 00:03:44,000 --> 00:03:46,000 مُردوں سے باتیں کرنے کا۔ 97 00:03:47,000 --> 00:03:49,000 تو میرا سادہ دماغ 98 00:03:49,000 --> 00:03:52,000 مُردہ اسے سمجھتا ہے 99 00:03:52,000 --> 00:03:55,000 جو کسی سے بات نہ کر سکے۔ (قہقہے) 100 00:03:55,000 --> 00:03:57,000 آپ شاید میرے سے اس پر اتفاق کریں۔ 101 00:03:57,000 --> 00:04:00,000 لیکن یہ لوگ، وہ آپ کو بتائیں گے 102 00:04:00,000 --> 00:04:02,000 کہ نا صرف وہ مُردوں سے بات کر سکتے ہیں -- 103 00:04:02,000 --> 00:04:04,000 "ہیلو، جو وہاں ہیں" -- 104 00:04:04,000 --> 00:04:06,000 بلکہ وہ مردوں کی باتیں سن بھی سکتے ہیں، 105 00:04:06,000 --> 00:04:09,000 اور وہ مردوں کی باتیں زندہ لوگوں تک واپس پہنچا بھی سکتے ہیں۔ 106 00:04:09,000 --> 00:04:11,000 مجھے حیرت ہے کہ کیا یہ سچ ہے۔ 107 00:04:11,000 --> 00:04:13,000 میں اسے سچ نہیں سمجھتا کیونکہ 108 00:04:13,000 --> 00:04:15,000 اس گروہ کے یہ لوگ 109 00:04:15,000 --> 00:04:18,000 وہی ہم جادوگروں والے ٹوٹکے ہی استعمال کرتے ہیں، 110 00:04:18,000 --> 00:04:20,000 مکمل طور پر وہی -- 111 00:04:20,000 --> 00:04:23,000 اسی طرح کے جسمانی اور نفسیاتی طریقے -- 112 00:04:23,000 --> 00:04:26,000 اور وہ موثر اور زوردار استعمال سے 113 00:04:26,000 --> 00:04:28,000 دینا بھر میں لاکھوں لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں 114 00:04:28,000 --> 00:04:30,000 ان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ 115 00:04:30,000 --> 00:04:32,000 یہ ان لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں، 116 00:04:32,000 --> 00:04:34,000 انہیں بھاری مالی تقصان پہنچاتے ہیں، 117 00:04:34,000 --> 00:04:36,000 انہیں جذباتی طور ہر دکھی کرتے ہیں۔ 118 00:04:36,000 --> 00:04:38,000 اربوں ڈالر خرچ ہوتے ہیں 119 00:04:38,000 --> 00:04:41,000 ہر سال پوری دنیا میں، 120 00:04:41,000 --> 00:04:43,000 ان فراڈ روحانی عاملوں پر۔ 121 00:04:43,000 --> 00:04:45,000 اب، میرے دو سوال ہیں 122 00:04:45,000 --> 00:04:47,000 جو میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہوں گا 123 00:04:47,000 --> 00:04:49,000 اگر مجھے ایسا کرنے کا موقعہ ملے۔ 124 00:04:49,000 --> 00:04:52,000 پہلا سوال: اگر میں ان سے کہوں کہ وہ بلائیں -- 125 00:04:52,000 --> 00:04:54,000 کیونکہ یہ انہیں کانوں سے سنتے ہیں۔ 126 00:04:54,000 --> 00:04:56,000 یہ اسی طرح روحوں کی آوازیں سنتے ہیں -- 127 00:04:56,000 --> 00:04:58,860 میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ آپ میری دادی اماں کی روح کو بلایؑیں 128 00:04:58,860 --> 00:05:01,000 کیونکہ جب وہ مریں تو خاندانی وصیت انکے پاس تھی 129 00:05:01,000 --> 00:05:03,590 جسے انہوں نے کسی خفیہ جگہ چھپایا تھا۔ جسے ہم نہیں جانتے 130 00:05:03,590 --> 00:05:05,890 تاکہ ہم دادی سے پوچھیں "دادی اماں، وصیت کہاں ہے؟" 131 00:05:05,890 --> 00:05:09,000 دادی کیا کہتی ہیں؟ وہ کہتی ہیں، "میں جنت میں ہوں اور یہ شاندار ہے۔ 132 00:05:09,000 --> 00:05:11,000 میں تمام پرانے فوت شدہ دوستوں کے ساتھ ہوں، 133 00:05:11,000 --> 00:05:13,000 اور اپنے خاندان والوں کے ساتھ 134 00:05:13,000 --> 00:05:16,000 اور ان تمام پِلوں اور بلونگڑوں کے ساتھ جو بچپن میں میرے پاس تھے 135 00:05:16,000 --> 00:05:19,000 اور میں آپ سے پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گی۔ 136 00:05:19,000 --> 00:05:21,000 خدا حافظ ۔" 137 00:05:21,000 --> 00:05:23,000 اور انہوں نے اس خاص سوال کا جواب نہیں دیا! 138 00:05:23,000 --> 00:05:25,000 وصیت کہاں ہے؟ 139 00:05:25,000 --> 00:05:26,550 وہ آسانی سے کہہ سکتی تھیں، 140 00:05:26,550 --> 00:05:29,230 "وہ کتب خانے کی دوسری رو میں انسائیکلوپیڈیا کے پیچھے ہے" 141 00:05:29,230 --> 00:05:32,000 لیکن وہ یہ نہیں کہتیں۔ نہیں، وہ نہیں کہتیں۔ 142 00:05:32,000 --> 00:05:35,000 وہ کوئی کام کی معلومات ہمیں نہیں دیتیں۔ 143 00:05:35,000 --> 00:05:37,000 ہم نے اس کام کے کافی پیسے دیے، 144 00:05:37,000 --> 00:05:39,000 لیکن اس کے عوض ہمیں کچھ نہیں ملا۔ 145 00:05:39,000 --> 00:05:42,000 دوسرا سوال جو میں اس سے پوچھنا چاہوں گا کافی آسان ہے: 146 00:05:42,000 --> 00:05:44,000 فرض کریں میں انہیں کہتا ہوں کہ رابطہ کریں 147 00:05:44,000 --> 00:05:47,000 کہ وہ میرے مرحوم سسر کی روح سے رابطہ کریں، صرف ایک مثال لے لئے۔ 148 00:05:47,000 --> 00:05:49,000 وہ یہ کہنے پر کیوں اصرار کرتے ہیں -- 149 00:05:49,000 --> 00:05:51,000 یاد رہے، وہ کان میں بات کرتے ہیں -- 150 00:05:51,000 --> 00:05:55,000 وہ یہ کیوں کہتے ہیں "کہ میرا نام ج یا میم سے شروع ہوتا ہے؟" 151 00:05:56,000 --> 00:05:58,000 کیا یہ کوئی شکاری کھیل ہے؟ 152 00:05:58,000 --> 00:06:00,000 شکار یا مچھلیاں پکڑنے کا کھیل؟ یہ کیا ہے؟ 153 00:06:00,000 --> 00:06:03,000 کیا یہ صرف 20 سوال ہیں؟ نہیں، شاید 120 سوالات ہیں۔ 154 00:06:03,000 --> 00:06:06,820 لیکن یہ، ایک شیطانی، ظالمانہ کھیل ہے، 155 00:06:07,000 --> 00:06:10,000 عقل و فہم سے بالاتر -- 156 00:06:10,000 --> 00:06:13,000 میں ٹھیک ہوں، آپ اپنی جگہ پر تشریف رکھیں (قہقہے) -- 157 00:06:13,000 --> 00:06:15,000 یہ ہی تو وہ کھیل ہے جو یہ لوگ کھیلتے ہیں۔ 158 00:06:15,000 --> 00:06:18,000 اور وہ لوگوں کی معصومیت اور سادہ لوحی کا فائدہ اٹھاتے ہیں، 159 00:06:18,000 --> 00:06:21,000 غمزدہ اور ضرورت مندوں کا فائدہ۔ 160 00:06:21,000 --> 00:06:23,000 اچھا ایک اور طریقہ جو وہ استعمال کرتے ہیں 161 00:06:23,000 --> 00:06:26,000 کولڈ ریڈنگ کہلاتا ہے (قست کا حال بتانا)۔ 162 00:06:27,000 --> 00:06:29,000 میں ایک شخص سے واقف ہوں، 163 00:06:30,000 --> 00:06:32,000 جس کا نام وان پراگ ہے، جیمز وان پراگ۔ 164 00:06:32,000 --> 00:06:34,000 وہ اس قسم کے کاروبار میں ایک بڑا نام ہے۔ 165 00:06:34,000 --> 00:06:37,000 اسی طرح جان ایڈورڈ، سلویا براوؑن 166 00:06:37,000 --> 00:06:40,000 اور روز میری الٹیا بھی یہی کام کرتے ہیں۔ 167 00:06:40,000 --> 00:06:43,000 پوری دنیا میں اس طرح کے سییکڑوں لوگ ہیں لیکن اس ملک میں 168 00:06:43,000 --> 00:06:44,930 جیمز وان پراگ کافی بڑا نام ہے۔ 169 00:06:44,930 --> 00:06:47,000 اور وہ کیا کرتا ہے؟ وہ یہ بتانا پسند کرتا ہے 170 00:06:47,000 --> 00:06:49,000 کہ مرنے والا کس طرح مرا، 171 00:06:49,000 --> 00:06:52,000 کہ مرنے والے اس کے کان میں باتیں کرتے ہیں، ذرا انداذہ لگائیں؟ 172 00:06:52,000 --> 00:06:55,000 اور اکثر وہ اس طرح کی باتیں کرتا ہے، 173 00:06:55,000 --> 00:06:58,000 "وہ مجھے بتاتے، بتاتے گزر گیا، 174 00:06:59,000 --> 00:07:01,000 کہ اس کا سانس اکھڑ رہا تھا۔" 175 00:07:01,000 --> 00:07:03,000 حضرات، مرنا اسی طرح تو ہوتا ہے! 176 00:07:03,000 --> 00:07:05,000 (قہقہے) 177 00:07:05,000 --> 00:07:07,000 ادھر آپ کا سانس بند ہوا اور ادھر آپ مرے۔ 178 00:07:07,000 --> 00:07:09,000 بڑی ہی آسان بات ہے۔ 179 00:07:09,000 --> 00:07:12,000 کیا یہی وہ معلومات ہیں جو وہ آپ کے لئے لائیں گے؟ 180 00:07:12,000 --> 00:07:13,780 میرا نہیں خیال۔ 181 00:07:13,780 --> 00:07:16,230 یہ لوگ اندازے لگاتے ہیں، کچھ اس طرح کی باتیں کریں گے 182 00:07:16,230 --> 00:07:18,000 "مجھے کرنٹ کیوں لگ رہا ہے؟ 183 00:07:18,000 --> 00:07:21,000 وہ مجھے کہ رہا ہے 'بجلی'۔ 184 00:07:21,000 --> 00:07:22,590 کیا وہ ایک الیکٹریشن تھا؟ "نہیں۔" 185 00:07:22,590 --> 00:07:25,000 اس نے کبھی الیکٹرک شیور استعمال کیا تھا؟ "نہیں"۔ 186 00:07:25,000 --> 00:07:27,000 یہ سوالات کے ذریعے پھنسانے والا کھیل تھا۔ 187 00:07:27,000 --> 00:07:29,000 یہ لوگ یہی کچھ تو کرتے ہیں۔ 188 00:07:29,000 --> 00:07:31,000 اکثر لوگ ہم سے پوچھتے ہیں 189 00:07:31,000 --> 00:07:32,580 جیمز رینڈی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن میں 190 00:07:32,580 --> 00:07:36,160 مجھے فون کرتے ہیں، کہتے ہیں، "مسٹر رینڈی آپکو ان چیزوں کی اتنی فکر کیوں ہے؟ 191 00:07:36,160 --> 00:07:38,020 اسے ایک مذاق کے طور پر کیوں نہیں لیتے؟" 192 00:07:38,020 --> 00:07:41,000 نہیں یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ یہ ایک گھناوؑنا کھیل ہے۔ 193 00:07:41,000 --> 00:07:44,000 ممکن ہے، اس سے کچھ سکون ملتا ہو، 194 00:07:44,000 --> 00:07:46,000 لیکن یہ سکون دیتا ہے 195 00:07:46,000 --> 00:07:48,000 صرف تقریباً 20 منٹ یا اس کے آس پاس۔ 196 00:07:48,000 --> 00:07:50,000 اور پھر لوگ آئینہ دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں 197 00:07:50,000 --> 00:07:52,000 میں نے یہ جاننے کے بہت زیادہ پیسے دیے ہیں۔ 198 00:07:52,000 --> 00:07:55,030 اور اس نے مجھے کیا کہا؟ "میں تم سے پیار کرتی ہوں"! 199 00:07:55,030 --> 00:07:57,000 یہ ہمیشہ یہی کہتے ہیں. 200 00:07:57,000 --> 00:07:59,000 وہ کوئی معلومات حاصل نہیں کر پاتے 201 00:07:59,000 --> 00:08:01,000 انہیں ان کے پیسے کا کچھ مول نہیں ملتا۔ 202 00:08:01,000 --> 00:08:03,000 اس طرح سلویا براوؑن ایک بڑا نام ہے۔ 203 00:08:03,000 --> 00:08:05,000 ہم اسے کہتے ہیں "تیز پنجوں والی"۔ 204 00:08:05,000 --> 00:08:07,000 سلویا براوؑن -- شکریہ -- 205 00:08:07,000 --> 00:08:10,000 سلویا براوؑن ایک بڑا نام ہے 206 00:08:10,000 --> 00:08:12,000 اس وقت اس شعبے میں۔ 207 00:08:12,000 --> 00:08:15,000 سلویا براوؑن -- صرف آپ کو دکھانےکے لئے -- 208 00:08:15,000 --> 00:08:18,000 دراصل وہ 700 ڈالر وصول کرتی ہے 209 00:08:18,000 --> 00:08:21,000 ٹیلی فون کے ذریعے 20 منٹ کی جانچ پڑتال کے 210 00:08:21,000 --> 00:08:23,000 وہ آپ سے بالمشافہ ملاقات بھی نہیں کرے گی، 211 00:08:23,000 --> 00:08:25,050 اور آپ کو 2 سال تک انتطار کرنا پڑے گا کیونکہ 212 00:08:25,050 --> 00:08:27,000 اسکا یہ سارا وقت پہلے سے ہی طے شدہ ہے۔ 213 00:08:27,000 --> 00:08:29,250 آپ پیسے کریڈیٹ کارڈ یا کسی اور ذریعے سے دیتے ہیں 214 00:08:29,250 --> 00:08:31,000 اور پھر وہ آپ کو فون کرے گی 215 00:08:31,000 --> 00:08:33,000 دو سال کے اندر اندر کسی بھی وقت۔ 216 00:08:33,000 --> 00:08:35,810 آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ وہی ہے۔ "ہیلو، میں سلویا براوؑن ہوں"۔ 217 00:08:35,810 --> 00:08:38,000 آپ کو فوری پتہ لگ جائے گا کہ یہ وہی ہے۔ 218 00:08:39,000 --> 00:08:42,000 مونٹل ولیم ایک ذہین آدمی ہے۔ 219 00:08:42,000 --> 00:08:45,000 ہم سب جانتے ہیں کہ وہ ٹیلی وژن پر کون ہے۔ 220 00:08:45,000 --> 00:08:47,000 وہ ایک ہوشیار اور تعلیم یافتہ آدمی ہے، 221 00:08:47,000 --> 00:08:49,000 وہ جانتا ہے کہ سلویا براوؑن کیا کر رہی ہے؟ 222 00:08:49,000 --> 00:08:51,000 لیکن اسے کوئی فکر نہیں۔ 223 00:08:51,000 --> 00:08:54,000 اسے بالکل کوئی پروا نہیں ہے۔ 224 00:08:54,650 --> 00:08:58,000 کیونکہ بنیادی بات ہے کہ سپانسرز کو پسند ہے 225 00:08:58,000 --> 00:09:00,000 اور وہ اس کا پردہ فاش کرے گا 226 00:09:00,000 --> 00:09:02,000 ہر وقت ٹیلی وژن پر شہرت کے لیے۔ 227 00:09:02,000 --> 00:09:05,000 اب دیکھنا یہ ہے سلویا براوؑن آپکو 700 ڈالرز کے عوض کیا دیتی ہے؟ 228 00:09:05,000 --> 00:09:08,000 سب سے پہلے وہ آپکو آپکے رکھوالے فرشتوں کے نام بتاتی ہے۔ 229 00:09:08,000 --> 00:09:11,000 دیکھیں، اس کے بغیر، ہم کچھ بھی کیسے کر سکتے ہیں؟ (قہقہے) 230 00:09:11,000 --> 00:09:14,000 وہ آپکو آپکی پچھلی زندگیوں کے نام بھی بتائے گی، 231 00:09:14,000 --> 00:09:16,000 آپ گزشتہ زندگیوں میں کیا تھے۔ 232 00:09:16,000 --> 00:09:18,000 اُف۔ 233 00:09:18,000 --> 00:09:20,000 پتہ یہ لگا گا کہ جن عورتیں 234 00:09:20,000 --> 00:09:22,000 کے لئے وہ جانچ پڑتال کر رہی تھی 235 00:09:22,000 --> 00:09:25,000 وہ پہلے بابلی دور کی شہزادیاں یا اسی طرح کی اہم عورتیں تھیں۔ 236 00:09:25,000 --> 00:09:27,000 اور مرد یونانی جنگجو رہے تھے 237 00:09:27,000 --> 00:09:30,000 آگمیمنن بادشاہ کے ساتھی جنگجو۔ 238 00:09:30,000 --> 00:09:31,980 کبھی کچھ نہیں کہا جاتا 239 00:09:31,980 --> 00:09:34,180 لندن کے 14 سالہ جوتے پالش کرنے والے کے بارے میں 240 00:09:34,180 --> 00:09:36,000 جو ٹی بی سے مرا تھا۔ 241 00:09:36,000 --> 00:09:39,000 ظاہر ہے وہ واپس لانے کے قابل نہیں ہے۔ 242 00:09:39,000 --> 00:09:42,000 ایک اور عجیب بات -- خواتین و حضرات جس پر شاید آپ نے توجہ دی ہو 243 00:09:42,000 --> 00:09:45,000 آپ ان لوگوں کو ٹی وی پر دیکھتے ہیں -- 244 00:09:45,000 --> 00:09:48,000 یہ کبھی بھی کسی کو جہنم سے نہیں بلاتے۔ (قہقہے) 245 00:09:49,000 --> 00:09:52,000 سب جنت سے واپس آتے ہیں، لیکن جہنم سے کوئی نہیں۔ 246 00:09:52,000 --> 00:09:54,000 اگر میرے دوستوں میں سے کسی کو واپس بلائیں، 247 00:09:54,000 --> 00:09:56,180 یہ کبھی نہیں بلائیں گے ۔۔ آپ سمجھ رہے ہوں گے۔ 248 00:09:56,180 --> 00:09:58,000 (قہقہے) 249 00:09:59,000 --> 00:10:02,000 سلویا براوؑن کچھ مختلف ہے، 250 00:10:02,000 --> 00:10:04,000 اور اس لحاظ سے خاص ہے، 251 00:10:04,000 --> 00:10:07,000 کہ اس کو جیمز رینڈی ایجوکیشنل فاونڈیشن، جو میری تنظیم ہے، 252 00:10:07,000 --> 00:10:10,000 نے دس لاکھ ڈالرز انعام کی مشروط پیش کش کی تھی 253 00:10:10,000 --> 00:10:12,000 جو وہ آرام سے جیت سکتی تھی۔ 254 00:10:12,000 --> 00:10:14,000 اسے بس کسی کرشماتی کرامت کو ثابت کرنا تھا 255 00:10:14,000 --> 00:10:16,000 یا روحانی طاقت کا ایسا مافوق الفطرت مظاہرہ 256 00:10:16,000 --> 00:10:18,000 جسے لوگ اپنی کھلی بصارت سے دیکھ سکیں۔ 257 00:10:18,000 --> 00:10:20,000 یہ بہت آسان ہے، دس لاکھ ڈالرز جیتیں۔ 258 00:10:20,000 --> 00:10:22,000 سلویا براوؑن اس لحاظ سے خاص تھی 259 00:10:22,000 --> 00:10:25,000 کہ وہ واحد پشہ ور روحانی عامل تھی 260 00:10:25,000 --> 00:10:27,000 پوری دینا میں 261 00:10:27,000 --> 00:10:30,000 جس نے ہمارا چیلنج قبول کیا تھا۔ 262 00:10:30,000 --> 00:10:33,000 اس نے یہ سی این این کے پروگرام "لیری کنگ شو لایؑو" میں کہا تھا 263 00:10:33,000 --> 00:10:36,000 ساڑھے چھ سال پہلے۔ 264 00:10:36,000 --> 00:10:39,000 لیکن اس دن کے بعد سے اس نے ہم سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔ تعجب ہے۔ 265 00:10:39,000 --> 00:10:42,000 وہ کہتی ہے کہ اسے نہیں معلوم کہ وہ مجھ سے کس طرح رابطہ کرے۔ 266 00:10:42,000 --> 00:10:44,000 اُف۔۔ 267 00:10:44,000 --> 00:10:46,710 ایک پیشہ وار روحانی عامل جو مُردوں سے بات کرتی ہے 268 00:10:47,000 --> 00:10:49,000 وہ مجھ تک نہیں پہنچ سکتی؟ 269 00:10:49,000 --> 00:10:51,000 (قہقہے) 270 00:10:51,000 --> 00:10:53,000 آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں زندہ ہوں۔ 271 00:10:53,000 --> 00:10:55,320 اور خاصا تندرست بھی ہوں۔ 272 00:10:55,450 --> 00:10:59,000 وہ مجھ تک نہیں پہنچ سکتی؟ اب وہ کہتی ہیں کہ وہ مجھ سے ملنا ہی نہیں چاہتیں 273 00:10:59,000 --> 00:11:01,980 کیوں کہ میں ایک ملحد ہوں۔ 274 00:11:01,980 --> 00:11:04,180 دس لاکھ ڈالر لینے کی یہ تو اور بھی اچھی وجہ ہے، 275 00:11:04,180 --> 00:11:06,000 تمھار کیا خیال ہے سلویا؟ 276 00:11:06,000 --> 00:11:09,000 اب ان تمام لوگوں کو بڑی سنجیدگی سے روکنے کی ضرورت ہے۔ 277 00:11:09,000 --> 00:11:11,540 انہیں روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک گھناونا کھیل ہے۔ 278 00:11:11,540 --> 00:11:14,000 ہماری فاوؑنڈیشن میں ہر وقت لوگ آتے ہیں۔ 279 00:11:14,000 --> 00:11:17,000 جنہیں جذباتی اور مالی طور پر لوٹا گیا 280 00:11:17,000 --> 00:11:19,000 کیونکہ انہوں نے اپنا مال اور ایمان دونوں 281 00:11:19,000 --> 00:11:21,000 ان لوگوں کے حوالے کیا تھا۔ 282 00:11:21,000 --> 00:11:23,000 اچھا میں نے پہلے کچھ گولیاں کھایؑیں تھیں۔ 283 00:11:23,000 --> 00:11:25,000 ان کے بارے میں آپ کو بتانا ہے۔ 284 00:11:25,000 --> 00:11:28,000 ہومیو پیتھی۔ آئیے اس کے بارے میں پتہ لگاتے ہیں۔ 285 00:11:28,000 --> 00:11:30,000 آپ نے اس کے بارے میں سنا ہو گا۔ 286 00:11:30,000 --> 00:11:33,000 یہ ایک متبادل علاج کا طریقہ ہے، درست؟ 287 00:11:33,000 --> 00:11:36,000 ہومیو پیتھک علاج دراصل مشتمل ہے -- اور وہ یہ ہے۔ 288 00:11:36,000 --> 00:11:39,000 یہ 'کالمز فورٹے' ہے، 289 00:11:39,000 --> 00:11:42,000 نیند کی دوا کی 32 گولیاں تھیں! میں آپ کو بتانا بھول گیا تھا۔ 290 00:11:42,000 --> 00:11:44,000 جو میں نے کچھ دیر قیل کھائیں تھیں 291 00:11:44,000 --> 00:11:47,000 ساڑھے چھ دن تک کی نیند کی دوا۔ 292 00:11:47,000 --> 00:11:49,000 (قہقہے) 293 00:11:49,000 --> 00:11:51,000 ساڑے چھ دن، یہ یقیناً مہلک خوارک ہے۔ 294 00:11:51,000 --> 00:11:53,000 یہاں اس کے پیچھے یہی لکھا ہوا ہے، 295 00:11:53,000 --> 00:11:55,000 "مقدار سے زیادہ خوراک لینے کی صورت میں، 296 00:11:55,000 --> 00:11:57,000 فوراً ہسپتال کے زہر مرکز سے رابطہ کریں"، 297 00:11:57,000 --> 00:11:59,000 اور کوئی 800 والا فون نمبر بھی لکھا ہے۔ 298 00:11:59,000 --> 00:12:01,000 بیٹھے رہئیے -- سب ٹھیک ہو گا۔ 299 00:12:01,000 --> 00:12:03,000 مجھے واقعی اس کی ضرورت نہیں ہے 300 00:12:03,000 --> 00:12:05,000 کیونکہ میں اس مظاہرہ کو 301 00:12:05,000 --> 00:12:08,000 پوری دنیا میں لوگوں کے سامنے 302 00:12:08,000 --> 00:12:10,000 پچھلے آٹھ دس سالوں سے کر رہا ہوں، 303 00:12:10,000 --> 00:12:13,000 ہومیوپیتھک نیند کی گولیوں کی مہلک خوارک کھانا۔ 304 00:12:13,000 --> 00:12:15,000 یہ مجھ پر اثر کیوں نہیں کرتیں؟ 305 00:12:15,000 --> 00:12:17,000 (قہقہے) 306 00:12:17,000 --> 00:12:20,000 (تالیاں) 307 00:12:20,000 --> 00:12:22,000 اس بات کا جواب آپ کو حیران کر دے گا۔ 308 00:12:22,000 --> 00:12:24,000 ہومیو پیتھک علاج کیا ہے؟ 309 00:12:24,000 --> 00:12:26,000 اس میں ایک اصلی پُر اثر دوا کو لیتے ہیں 310 00:12:26,000 --> 00:12:28,000 اور پھر اس کو پتلا کیا جاتا ہے 311 00:12:28,000 --> 00:12:30,000 لاکھویں حد سے بھی زیادہ پتلا۔ 312 00:12:30,000 --> 00:12:32,000 اتنا زیادہ پتلا کیا جاتا ہے 313 00:12:32,000 --> 00:12:35,000 کہ اس میں کوئی دوا بچتی ہی نہیں۔ (قہقہے) 314 00:12:35,000 --> 00:12:37,000 خواتین و حضرات یہ کوئی 315 00:12:37,000 --> 00:12:40,000 استعارہ نہیں ہے، اب جو میں آپ کو دکھاوؑں گا، وہ بالکل سچ ہے۔ 316 00:12:40,000 --> 00:12:42,000 یہ بالکل ایسا ہے کہ 317 00:12:42,000 --> 00:12:46,000 ایک 325 ملی گرام کی اسپرین کی گولی کو 318 00:12:46,000 --> 00:12:49,000 ٹاھو جھیل کے درمیان میں پھینکیں، 319 00:12:49,000 --> 00:12:52,000 پھر اس کو ہلائیں، ظاہر ہے کہ ایک بڑی ڈنڈی سے، 320 00:12:52,000 --> 00:12:54,000 پھر لگ بھگ دو سال تک انتطار کریں 321 00:12:54,000 --> 00:12:57,000 یہاں تک کہ پورا محلول یکساں ہوجائے۔ 322 00:12:57,000 --> 00:12:58,960 پھر جب بھی آپ کو سر کا درد ہو، 323 00:12:58,960 --> 00:13:02,310 آپ اس پانی میں سے ایک گھونٹ پییؑں اور دیکھیں کہ آپ کا درد کیسے جاتا ہے۔ 324 00:13:02,310 --> 00:13:04,000 (قہقہے) 325 00:13:04,000 --> 00:13:07,000 یہ سچ ہے کہ ہومیو پیتھک علاج یہی کچھ ہے۔ 326 00:13:07,000 --> 00:13:10,000 ایک اور دعویٰ جو یہ لوگ کرتے ہیں -- آپ کو سن کر مزہ آئے گا -- 327 00:13:10,000 --> 00:13:13,000 کہتے ہیں دوائی جتنی زیادہ پتلی ہوگی، 328 00:13:13,000 --> 00:13:15,000 اسکا اثراتنا ہی زوردار ہوگا۔ 329 00:13:15,000 --> 00:13:18,000 ایک منٹ ٹھہریں، ہم نے فلوریڈا کے ایک شخص کے بارے میں سنا۔ 330 00:13:18,000 --> 00:13:20,000 وہ بیچارہ جو ہومیو پیتھک علاج کرا رہا تھا۔ 331 00:13:20,000 --> 00:13:22,000 وہ زیادہ دوا کھانے سے مر گیا۔ 332 00:13:22,000 --> 00:13:24,000 دراصل وہ دوائی کھانا ہی بھول گیا تھا۔ 333 00:13:24,000 --> 00:13:26,000 (قہقہے) 334 00:13:26,000 --> 00:13:28,000 اس پر غور کریں۔ اس پر تحقیق کریں۔ 335 00:13:30,000 --> 00:13:33,000 یہ ایک مضحکہ خیز چیز ہے، یہ بالکل بکواس ہے۔ 336 00:13:33,000 --> 00:13:35,000 مجھے نہیں معلوم کہ ہم کیا کر رہے ہیں 337 00:13:35,000 --> 00:13:38,000 اتنے برسوں سے ان سب فضولیات پریقین کرتے رہے ہیں۔ 338 00:13:38,000 --> 00:13:40,000 اب میں آپ کو بتاتا ہوں، 339 00:13:40,000 --> 00:13:42,000 کہ جیمز رینڈی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن 340 00:13:42,000 --> 00:13:44,000 ان کو ایک بہت بڑا چیلنج کر رہی ہے 341 00:13:44,000 --> 00:13:47,000 لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ ابھی تک کسی نے بھی 342 00:13:47,000 --> 00:13:49,000 اس کو قبول نہیں کیا ہے 343 00:13:49,000 --> 00:13:51,070 اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ طاقت باقی نہیں رہی۔ 344 00:13:51,070 --> 00:13:54,000 ممکن ہے کہ یہ باہر کی دنیا میں کہیں ہوں۔ 345 00:13:54,000 --> 00:13:57,000 یہ بھی ممکن ہے کہ یہ لوگ ویسے ہی بہت امیر ہوں۔ 346 00:13:57,000 --> 00:13:59,000 ہاں، سلویا براوؑن تو ہو گی۔ 347 00:13:59,000 --> 00:14:01,190 جانتے ہیں، 700 ڈالر 20 منٹ قسمت کا حال بتانے کے 348 00:14:01,190 --> 00:14:03,000 وہ بھی ٹیلی فون کے ذریعے -- 349 00:14:03,000 --> 00:14:05,000 یہ تو وکلا سے بھی زیادہ کماتے ہیں! 350 00:14:06,000 --> 00:14:08,000 میرا مطلب ہے کہ یہ بہت ہی زیادہ پیسے ہیں۔ 351 00:14:08,000 --> 00:14:11,000 شاید ان لوگوں کو دس لاکھ ڈالرز کی ضرورت نہیں ہو گی، 352 00:14:11,000 --> 00:14:13,200 لیکن کیا آپ نہیں سمجھتے کہ یہ لینا پسند کریں گے 353 00:14:13,200 --> 00:14:15,000 مجھے نیچا دکھانے کے لیے؟ 354 00:14:15,000 --> 00:14:18,000 میرے جسے محلد شخص سے چھٹکارہ پانے کے لئے 355 00:14:18,000 --> 00:14:21,000 سلویا براوؑن جس کے بارے میں ہر وقت بات کرتی ہے؟ 356 00:14:21,000 --> 00:14:23,470 میرا خیال ہے کہ اس کے بارے میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ 357 00:14:23,470 --> 00:14:26,000 اس بارے میں ہم آپ کی تجاویز کو خوش آمدید کہیں گے 358 00:14:26,000 --> 00:14:29,000 کہ کیسے وفاقی ، ریاستی 359 00:14:29,000 --> 00:14:31,000 اور مقامی اداروں کو 360 00:14:31,000 --> 00:14:33,000 کہا جائے کہ وہ اس کا کچھ کریں۔ 361 00:14:33,000 --> 00:14:35,840 اگر آپ کواس بارے میں کچھ علم ہو -- میں سمجھتا ہوں۔ 362 00:14:35,840 --> 00:14:38,000 ہم نے ایسے لوگ دیکھے، آج بھی، جنہوں نے بات کی 363 00:14:38,000 --> 00:14:40,000 ایڈز کی وبا پھیلنے کے بارے میں 364 00:14:40,000 --> 00:14:42,000 اور دنیا بھر میں فاقہ کرتے بچوں کے متعلق 365 00:14:42,000 --> 00:14:45,000 اور پینے کے آلودہ پانی کے بارے میں جس سے لوگ تکیف اٹھاتے ہیں۔ 366 00:14:45,000 --> 00:14:47,000 کہ یہ چیزیں بھی اہم ہیں، 367 00:14:47,000 --> 00:14:49,000 ہم لوگوں کے لئے بہت زیادہ اہم۔ 368 00:14:49,000 --> 00:14:52,000 اور ہمیں ان مسایؑل کے بارے میں بھی ضرور کچھ کرنا چاہیے۔ 369 00:14:52,000 --> 00:14:54,000 لیکن اس کے ساتھ ساتھ، 370 00:14:54,000 --> 00:14:56,000 جیسا کہ آرتھر سی کلارک نے کہا تھا، 371 00:14:56,000 --> 00:14:58,000 انسانی دماغ کو گلانے اور سڑانے والے، 372 00:14:58,000 --> 00:15:00,000 وہ کاروبار جو ٹوٹکے، تعویذ گنڈوں 373 00:15:00,000 --> 00:15:02,000 اور مافوق الفطرت پر یقین کا کہتے ہیں -- 374 00:15:02,000 --> 00:15:04,000 جو کہ مکمل لغو اور بکواس ہیں، 375 00:15:04,000 --> 00:15:06,000 اور یہ جو قرون وسطی کی سوچ ہے -- 376 00:15:06,000 --> 00:15:08,140 میرا خیال ہے کہ اس کے بارے میں کچھ ہونا چاہیے، 377 00:15:08,140 --> 00:15:10,000 اور یہ سب تعلیم کے ذریعے ممکن ہے۔ 378 00:15:10,000 --> 00:15:12,000 بہت حد تک یہ میڈیا ہے 379 00:15:12,000 --> 00:15:14,000 جو ان چیزوں کا ذمہ دار ہے۔ 380 00:15:14,000 --> 00:15:16,000 جو بہت بے شرمی سے 381 00:15:16,000 --> 00:15:18,000 ہر طرح کی لغویات کی ترویج کرتا ہے 382 00:15:18,000 --> 00:15:21,490 کیونکہ یہ سب میڈیا کو پیسے دینے والے اداروں کو خوش کرتا ہے۔ 383 00:15:21,630 --> 00:15:24,000 یہی بنیادی نکتہ ہے، یہ سب پیسے بنانے کا کھیل ہے۔ 384 00:15:24,000 --> 00:15:26,000 اور یہی سب انہیں چاہیے ہوتا ہے۔ 385 00:15:26,000 --> 00:15:28,000 ہمیں ضرور اس بارے میں کچھ کرنا چاہیے۔ 386 00:15:28,000 --> 00:15:30,000 میں آپ کی تجاویز لینے کے لیے تیار ہوں، 387 00:15:30,000 --> 00:15:32,000 اور میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمارے ویب پیچج 388 00:15:32,000 --> 00:15:35,000 کو ضرور دیکھیں۔ 389 00:15:35,000 --> 00:15:37,940 جو www.randi.org ھے 390 00:15:37,940 --> 00:15:39,940 آپ جائیں اور ہماری پرانی دستاویزات دیکھیں، 391 00:15:39,940 --> 00:15:41,900 اور آپ کو زیادہ سمجھ آنا شروع ہو جائے گی 392 00:15:41,900 --> 00:15:44,000 اس بات کی جو میں آج آپ لوگوں سے کر رہا ہوں۔ 393 00:15:44,000 --> 00:15:45,950 آپ ہمارے پاس موجود ریکارڈ دیکھیں۔ 394 00:15:45,950 --> 00:15:48,000 ایسی لائبریری میں بیٹھنے سے بہتر کچھ نہیں ہے 395 00:15:48,000 --> 00:15:50,000 جہاں آپ ایسے خاندان سے ملتے ہیں 396 00:15:50,000 --> 00:15:53,000 جس کی ماں نے اپنے خاندان کی پوری جائیداد 397 00:15:53,000 --> 00:15:55,000 چند سی ڈیز کے بدلے دے ڈالی، 398 00:15:55,000 --> 00:15:58,000 اس نے اسٹاک اور سرٹیفکیٹس تک دے ڈالے۔ 399 00:15:58,000 --> 00:16:00,000 یہ سب سن کر بہت دکھ ہوتا ہے، 400 00:16:00,000 --> 00:16:03,000 اور اس سے انہیں ذرا بھی فائدہ نہیں ہوا، 401 00:16:03,000 --> 00:16:05,000 ان کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ 402 00:16:05,000 --> 00:16:07,000 ہاں امریکی دماغ گل سڑ سکتے ہیں، 403 00:16:07,000 --> 00:16:10,000 اور پوری دینا کے لوگوں کے دماغ بھی، 404 00:16:10,000 --> 00:16:13,670 اگر ہم لوگ ان چیزوں کے بارے میں سمجھداری سے سوچنا شروع نہیں کرتے۔ 405 00:16:14,000 --> 00:16:16,000 اب ہم نے ایک بڑا انعام رکھا ہے، 406 00:16:16,000 --> 00:16:18,000 جیسا میں کہتا ہوں، ہم نے دانہ ڈال دیا ہے۔ 407 00:16:18,000 --> 00:16:20,000 ہم انتظار میں ہیں کہ عامل اسے چگ لیں۔ 408 00:16:20,000 --> 00:16:22,000 اوہ، یہ بہت زیادہ ہیں، 409 00:16:22,000 --> 00:16:24,000 ہر سال سیکڑوں کی تعداد میں آتے ہیں۔ 410 00:16:24,000 --> 00:16:25,640 یہ عامل اور وہ لوگ ہوتے ہیں 411 00:16:25,640 --> 00:16:28,000 جو سمجھتے ہیں کہ وہ مُردوں سے بھی بات کر سکتے ہیں، 412 00:16:28,000 --> 00:16:30,190 لیکن یہ شوقیہ کھلاڑی نہیں جانتے کہ کیسے پرکھیں 413 00:16:30,190 --> 00:16:33,000 اپنے خود ساختہ روحانی علم کی طاقت کو۔ 414 00:16:33,000 --> 00:16:35,000 پروفیشنل لوگ کبھی بھی ہمارے نزدیک نہیں آتے 415 00:16:35,000 --> 00:16:37,000 سوائے ایک سلویا براوؑن کے 416 00:16:37,000 --> 00:16:39,700 جسکا میں نے آپ کو کچھ دیر قبل بتایا تھا۔ 417 00:16:40,000 --> 00:16:43,000 اس نے ہمارا چیلنج قبول کیا اور پھر بھاگ گئی۔ 418 00:16:43,000 --> 00:16:46,000 خواتین و حضرات، 419 00:16:46,000 --> 00:16:49,000 میں جیمز رینڈی ہوں، 420 00:16:49,000 --> 00:16:52,000 اور میں منتظر ہوں۔ 421 00:16:52,000 --> 00:16:54,000 شکریہ۔ 422 00:16:54,000 --> 00:16:57,000 (تالیاں)