میں لیڈیا ونٹرز، موجنگ کی برانڈ ڈائریکٹر ہوں اور ہم نے مائن کرافٹ کے نام سے ایک چھوٹی گیم بنائی ہے۔ مائن کرافٹ میں میرا سب سے پسندیدہ کام دریافت کرنا ہے۔ مجھے غاروں میں مہم جوئی کرنا اور جو کچھ میں تلاش کر سکتی ہوں اسے دیکھنا بیحد پسند ہے کسی ایسے شخص کی حیثیت سے جو ایک پروگرامر نہیں ہے، میں واقعی میں مائن کرافٹ اسباق کا جائزہ لینے اور درحقیقت خود ہی کچھ کوڈنگ سیکھنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ آخری لیول کو بہت سارے moveForward() بلاکس کی ضرورت تھی۔ یہ آسان ہوگا کہ اگر ہم بس کمپیوٹر کو چار یا پانچ مرتبہ آگے بڑھیں کمانڈ انجام دینے کے لئے کہیں۔ خوش قسمتی سے ہمارے لئے، کمپیوٹرز رپیٹ لوپس کے ساتھ کمانڈ کو دہرانے میں واقعی میں اچھے ہیں۔ مائن کرافٹ تعمیر کرتے وقت، ہم ایک نئی دنیا بنانے کے لئے تمام ابتدائی مواد کو مطلوبہ مقام پر لانے کے لئے رپیٹ لوپس کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ بلاکس لامحدود تعداد میں موجود ہیں۔ ہم معمولی طریقوں سے بھی لوپس کا استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر ایلکس کے پاؤں کو چلتے وقت آگے اور پیچھے حرکت دینے کے لئے۔ رپیٹ لوپس پروگرامنگ کا ایک طاقتور حصہ ہیں۔ رات ہونے والی ہے لہذا اگلے دو لیول میں، ہم محفوظ رہنے کے لئے ایک مکان تعمیر کریں گے۔ ہم اسے بہت آسانی سے کرنے کے لئے رپیٹ بلاک استعمال کرنے لگے ہیں۔ اپنے گھر کی دیوار بنانے کے لئے، ہم ایلیکس کو یا تو آگے بڑھنے اور چار مرتبہ تختے لگانے کا کہہ سکتے ہیں یا ہم اسے آگے بڑھنے اور ایک تختہ رکھنے کا کہہ سکتے ہیں، پھر یہ کمانڈ لیں اور اس سے متعدد بار کارروائی کرانے کے لئے رپیٹ بلاک کو استعمال کریں۔ اب ہم دوبارہ رپیٹ بلاک پر کلک کریں گے اور اسے بتائیں گے کہ ہم اس سے یہ کارروائی کتنی بار کرانا چاہتے ہیں۔ آئیں اب رات ہونے سے پہلے ہم اپنا گھر بناتے ہیں! مزے کریں۔