WEBVTT 00:00:06.587 --> 00:00:10.077 آج کل ہر جگہ پلاسٹکس ہیں۔ 00:00:10.077 --> 00:00:14.908 اس تمام پلاسٹک کی ابتدا ایک چھوٹی سی چیز سے ہوئی— 00:00:14.908 --> 00:00:17.958 جو خود پلاسٹک سے نہیں بنی ہوئی۔ NOTE Paragraph 00:00:17.958 --> 00:00:22.335 صدیوں سے، بلیرڈ کی گیندیں ہاتھی کے دانتوں سے بنتی تھیں۔ 00:00:22.335 --> 00:00:26.235 لیکن جب ضرورت سے زیادہ شکار کے سبب ہاتھیوں کی آبادی کم ہوئی 00:00:26.235 --> 00:00:27.605 انیسویں صدی میں، 00:00:27.605 --> 00:00:33.298 بلیرڈ بال بنانے والوں نے بھاری انعامات کی پیشکش کرتے ہوئے متبادل کی تلاش شروع کی۔ 00:00:33.298 --> 00:00:39.670 چنانچہ 1863 میں جان ویزلی ہائٹ نامی ایک امریکی نے اس چیلنج کو قبول کیا۔ 00:00:39.670 --> 00:00:45.699 اگلے پانچ سالوں میں، اس نے سیلولوئڈ نامی ایک نیا مادہ ایجاد کیا، 00:00:45.699 --> 00:00:50.884 سیلولوز کا بنا ہوا، ایک مرکب جو لکڑی اور بھوسے میں پایا جاتا ہے۔ NOTE Paragraph 00:00:50.884 --> 00:00:55.092 ہائٹ کو جلد ہی پتا چلا کہ سیلولوئڈ بلیرڈ بال کے مسئلے کو حل نہیں کرسکتا–– 00:00:55.092 --> 00:00:59.092 مادہ اتنا بھاری نہیں تھا اور ٹھیک سے نہیں اچھلتا تھا۔ 00:00:59.092 --> 00:01:01.892 لیکن اس کو رنگ اور نقش دیے جا سکتے تھے 00:01:01.892 --> 00:01:05.372 زیادہ مہنگے مواد کی نقل کے طور پر جیسے مرجان، 00:01:05.372 --> 00:01:08.892 کچھوے کا خول، عنبر اور سیپ کا موتی۔ 00:01:08.892 --> 00:01:13.699 اس نے وہ چیز بنائی جسے سب سے پہلا پلاسٹک کہا جاتا ہے۔ NOTE Paragraph 00:01:13.699 --> 00:01:18.079 لفظ پلاسٹک کسی بھی مادے کی وضاحت کر سکتا ہے جو پولیمرز کا بنا ہو، 00:01:18.079 --> 00:01:22.923 جو کہ صرف بڑے مالیکیوز ہیں جو ایک ہی ذیلی جزو کے دہرانے سے بنتے ہیں۔ 00:01:22.923 --> 00:01:25.463 اس میں انسان کے بنائے ہوئے تمام پلاسٹکس شامل ہیں، 00:01:25.463 --> 00:01:28.853 اور جانداروں میں پائے جانے والے بہت سے مادے بھی۔ 00:01:28.853 --> 00:01:31.993 لیکن عام طور پر، جب لوگ پلاسٹکس کی بات کرتے ہیں، 00:01:31.993 --> 00:01:34.573 ان کا مطلب مصنوعی مادے ہوتے ہیں۔ 00:01:34.573 --> 00:01:39.063 ان سب کی یکساں خصوصیت یہ ہے کہ یہ شروع میں نرم اور لچک دار ہوتے ہیں 00:01:39.063 --> 00:01:42.223 اور کسی بھی خاص شکل میں ڈھالے جاسکتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:01:42.223 --> 00:01:46.330 سب سے پہلا مستند پلاسٹک ہونے کے باوجود، 00:01:46.330 --> 00:01:50.868 سیلولوئڈ انتہائی آتش گیر تھا، جس کی پیداوار میں خطرہ تھا۔ 00:01:50.868 --> 00:01:53.968 لہذا موجدین نے متبادلات کی تلاش شروع کی۔ 00:01:53.968 --> 00:01:57.418 1907 میں ایک کیمیا دان نے فینول کو ملایا— 00:01:57.418 --> 00:01:59.708 جو کہ تارکول کا فضلہ ہے— 00:01:59.708 --> 00:02:04.963 فارملڈہائڈ سے، جس سے ایک نیا مضبوط پولیمر بنا جسے بیکیلائٹ کہتے ہیں۔ 00:02:04.963 --> 00:02:09.192 بیکیلائٹ سیلولوئڈ سے کم آتش گیر تھا اور خام مال 00:02:09.192 --> 00:02:12.672 جو اسے بنانے کے لیے استعمال ہوتا تھا وہ زیادہ آسانی سے دستیاب تھا۔ NOTE Paragraph 00:02:12.672 --> 00:02:14.892 بیکیلائٹ صرف شروعات تھی۔ 00:02:14.892 --> 00:02:19.933 1920ء کی دہائی میں، محققین نے پہلی مرتبہ تجارتی طور پر پولی سٹائرین تیار کی، 00:02:19.933 --> 00:02:23.103 ایک نرم پلاسٹک جسے انسولیشن میں استعمال کیا جاتا ہے۔ 00:02:23.103 --> 00:02:29.381 اس کے بعد جلد ہی پولی وینائل کلورائڈ یا وینائل آیا، جو لچکدار تھا لیکن مضبوط بھی۔ 00:02:29.381 --> 00:02:31.491 ایکریلیکس نے بنائے شفاف، 00:02:31.491 --> 00:02:34.731 ناقابِل ریخت پینل جو شیشے سے متشابہت رکھتے تھے۔ 00:02:34.731 --> 00:02:38.561 اور 1930ء کی دہائی میں نائلن کو مرکزی حیثیت ملی— 00:02:38.561 --> 00:02:42.966 ایک پولیمر جو ریشم کی نقل کے طور پر بنا، لیکن اس کی طاقت اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ 00:02:42.966 --> 00:02:48.920 1933 سے، پولی اتھائلین سب سے کثیرالاستعمال پلاسٹکس میں سے ایک بنا، 00:02:48.920 --> 00:02:53.814 ابھی تک ہر چیز بنانے میں استعمال ہوتا ہے سامان کے تھیلوں، شیمپو کی بوتلوں سے لے کر 00:02:53.814 --> 00:02:56.064 بلٹ پروف جیکٹ تک۔ NOTE Paragraph 00:02:56.064 --> 00:03:00.341 نئی صنعتی ٹیکنالوجیز مواد کے اس بڑھاؤ کے ہمراہ رہیں۔ 00:03:00.341 --> 00:03:04.171 ٹیکنالوجی کی ایک ایجاد نے جسے انجکشن سانچہ سازی کہا جاتا ہے 00:03:04.171 --> 00:03:08.819 یہ ممکن بنایا کہ پگھلے ہوئے پلاسٹکس کو کسی بھی شکل کے سانچوں میں ڈھالا جائے، 00:03:08.819 --> 00:03:10.939 جہاں وہ تیزی سے سخت ہوجائیں. 00:03:10.939 --> 00:03:15.135 اس سے نئی اقسام اور شکلوں کی مصنوعات بنانا ممکن ہوا— 00:03:15.135 --> 00:03:20.690 اور طریقہ ملا کم قیمت میں اور تیزی سے پلاسٹکس تھوک میں تیار کرنے کا۔ 00:03:20.690 --> 00:03:23.850 سائنسدانوں کو امید تھی کہ یہ کم خرچ مادہ 00:03:23.850 --> 00:03:28.889 ان اشیاء کو لوگوں کے لیے دستیاب کرے گا جن کو خریدنے کی وہ پہلے طاقت نہیں رکھتے تھے۔ NOTE Paragraph 00:03:28.889 --> 00:03:33.193 اس کے بجائے، پلاسٹکس سے دوسری جنگ عظیم میں کام لیا گیا۔ 00:03:33.193 --> 00:03:38.019 جنگ کے دوران، امریکہ میں پلاسٹکس کی پیداوار چار گنا بڑھ گئی۔ 00:03:38.019 --> 00:03:43.506 فوجیوں نے نئے پلاسٹک ہیلمیٹ لائنرز اور آب روک ونائل کی برساتیاں پہنیں۔ 00:03:43.506 --> 00:03:48.250 پائلٹ پلیگزی گلاس کے بنے کاک پٹس میں بیٹھے، جو ایک ناقابِل ریخت پلاسٹک ہے، 00:03:48.250 --> 00:03:52.720 اور انحصار کیا مضبوط نائلن کے بنے پیراشوٹوں پر۔ NOTE Paragraph 00:03:52.720 --> 00:03:55.070 اس کے بعد، پلاسٹک بنانے والے ادارے 00:03:55.070 --> 00:03:59.753 جو جنگ کے دوران بنی تھیں، انھوں نے اپنی توجہ اشیاء صرف کی طرف پھیری۔ 00:03:59.753 --> 00:04:04.853 پلاسٹکس نے دوسری چیزوں کی جگہ لینی شروع کی جیسے کہ لکڑی، شیشہ اور کپڑا 00:04:04.853 --> 00:04:09.761 فرنیچر، لباس، جوتوں، ٹیلیوژنز اور ریڈیوز میں۔ 00:04:09.761 --> 00:04:13.761 کثیرالاستعمال پلاسٹکس نے ممکنات پیدا کیں پیکنگ کے لیے— 00:04:13.761 --> 00:04:18.143 جو خاص کر خوراک اور دیگر مصنوعات کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے کے لئے بنائے گئے تھے۔ 00:04:18.143 --> 00:04:22.533 یکایک، کچرے کے لیے پلاسٹک کے تھیلے، لچکدار پلاسٹک کے غلاف، 00:04:22.533 --> 00:04:25.763 نچوڑنے کے قابل پلاسٹک کی بوتلیں، لے جانے والے ڈبے، 00:04:25.763 --> 00:04:30.420 اور پھل، سبزیوں اور گوشت کے لیے پلاسٹک کے ڈبے تھے۔ NOTE Paragraph 00:04:30.420 --> 00:04:34.420 صرف چند دہائیوں میں، مختلف خصوصیات کے اس مادے نے 00:04:34.420 --> 00:04:38.420 اسے شروع کیا جسے "پلاسٹکس کی صدی" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 00:04:38.420 --> 00:04:42.080 جب کہ پلاسٹکس کی صدی سہولت اور بچت لے کر آئی، 00:04:42.080 --> 00:04:45.670 ساتھ ہی اس نے بھاری ماحولیاتی مسائل بھی پیدا کئے۔ 00:04:45.670 --> 00:04:48.910 بہت سارے پلاسٹکس ناقابل تجدید وسائل سے بنے ہوتے ہیں۔ 00:04:48.910 --> 00:04:52.760 اور پلاسٹک پیکنگ کو ایک دفعہ استعمال کے لئے بنایا گیا تھا، 00:04:52.760 --> 00:04:56.150 لیکن کچھ پلاسٹکس کو بوسیدہ ہونے میں صدیاں لگتی ہیں، 00:04:56.150 --> 00:04:59.640 جس سے بہت زیادہ فضلہ جمع ہوتا ہے۔ NOTE Paragraph 00:04:59.640 --> 00:05:04.541 اس صدی میں ہمیں اپنی ایجادات کو ان مسائل کے حل پر مرکوز کرنا پڑے گا— 00:05:04.541 --> 00:05:08.718 پلاسٹک کے استعمال کو کم کر کے، قدرتی طور پر گل سڑ جانے والے پلاسٹکس تیار کر کے، 00:05:08.718 --> 00:05:13.478 اور موجودہ پلاسٹک کو دوبارہ استعمال کرنے کے نئے طریقے تلاش کر کے۔