WEBVTT 00:00:00.660 --> 00:00:04.806 جب میں بچی تھی، تو مجھے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا جنون کی حد تک شوق تھا، 00:00:05.100 --> 00:00:08.356 اورمیری خواہش تھی کہ میں خود بھی ایک ریکارڈ بناؤں۔ 00:00:08.570 --> 00:00:11.196 لیکن ایک چھوٹا سا مسئلہ تھا: 00:00:11.380 --> 00:00:13.650 مجھ میں کوئی ذہانت تھی ہی نہیں۔ 00:00:14.400 --> 00:00:17.816 تو میں نے کسی ایسی چیز میں ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا 00:00:17.820 --> 00:00:20.910 جس میں کسی مہارت کی بالکل ضرورت نہ ہو۔ 00:00:21.500 --> 00:00:24.236 میں نے ایسا ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا 00:00:24.320 --> 00:00:25.930 جس میں گھٹنوں کے بل چلنا ہو۔ NOTE Paragraph 00:00:26.530 --> 00:00:30.176 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:00:30.390 --> 00:00:34.780 اس وقت گھٹنوں کے بل چل کرسب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ ساڑھے بارہ میل تھا، 00:00:35.840 --> 00:00:39.116 اور شاید کسی وجہ سے مجھے لگا، کہ میں یہ کر سکتی ہوں۔ NOTE Paragraph 00:00:39.150 --> 00:00:41.660 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:00:42.420 --> 00:00:44.176 میں نے اپنی سہیلی این کو ساتھ ملایا، 00:00:44.176 --> 00:00:47.736 اور ہم نے اکٹھے فیصلہ کیا کہ ہمیں تو تربیت کی بھی ضرورت نہیں۔ NOTE Paragraph 00:00:47.760 --> 00:00:51.016 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:00:51.040 --> 00:00:52.856 اور جس دن ہم نے ریکارڈ بنانا تھا، 00:00:52.880 --> 00:00:56.536 ہم نے اپنی خوش بخت جینز کے اوپر فرنیچر کا فوم باندھا 00:00:56.560 --> 00:00:57.960 اور شروع ہو گئے، 00:00:58.570 --> 00:01:01.626 اور اُسی وقت ہماری مشکل شروع ہو گئی، 00:01:01.720 --> 00:01:03.816 کیوں کہ جینز کا کپڑا ہماری جلد کے ساتھ تھا 00:01:03.920 --> 00:01:05.495 اور اس سے ہماری جلد رگڑنے لگی، 00:01:05.519 --> 00:01:08.160 اور جلد ہی ہمارے گھٹنے چھِل چکے تھے۔ 00:01:08.920 --> 00:01:10.120 گھنٹوں بعد، 00:01:11.160 --> 00:01:12.360 بارش شروع ہو گئی۔ 00:01:13.520 --> 00:01:16.160 پھر، این نے حوصلہ ہار دیا۔ 00:01:17.400 --> 00:01:19.510 پھر، اندھیرا چھا گیا۔ 00:01:20.680 --> 00:01:23.496 اس وقت تک میرے گھٹنوں سے خون جینز کے باہر آنے لگا، 00:01:23.520 --> 00:01:25.736 میرے حواس ٹھنڈ، تکلیف 00:01:25.760 --> 00:01:28.456 اور یکسانیت سے معطل ہو رہے تھے۔ 00:01:28.480 --> 00:01:32.420 اپنے شوق کی وجہ سے میں جس تکلیف میں مبتلا تھی اس کا اندازہ یوں لگائیے، 00:01:33.120 --> 00:01:37.240 ہائی سکول کی روش کے پہلے چکر میں 10 منٹ لگے۔ 00:01:37.880 --> 00:01:40.680 اور آخری چکر تقریباً 30 منٹ میں مکمل ہوا۔ NOTE Paragraph 00:01:42.000 --> 00:01:46.416 12 گھنٹے گھٹنوں کے بل چلنے کے بعد، 00:01:46.440 --> 00:01:47.776 میں رک گئی، 00:01:47.800 --> 00:01:50.680 اور میں نے ساڑھے آٹھ میل فاصلہ طے کیا تھا۔ 00:01:51.880 --> 00:01:55.376 اس کا مطلب ہے کہ میں ساڑھے بارہ میل فاصلے کے ریکارڈ سے پیچھے تھی۔ NOTE Paragraph 00:01:55.376 --> 00:01:59.912 اس وجہ سے کئی سال تک میں یہی سوچتی رہی کہ یہ انتہائی ناکامی کی کہانی ہے، 00:02:00.020 --> 00:02:02.566 لیکن آج میں اس کو مختلف انداز سے دیکھتی ہوں، 00:02:02.586 --> 00:02:05.442 کیونکہ جب میں ورلڈ ڑیکارڈ بنانے کی کوشش کر رہی تھی، 00:02:05.470 --> 00:02:06.966 تو میں تین چیزیں کر رہی تھی، 00:02:07.040 --> 00:02:09.376 میں اپنے روزمرہ کے معمول سے ہٹ رہی تھی، 00:02:09.400 --> 00:02:11.656 میں اپنی سختی کا امتحان لے رہی تھی، 00:02:11.680 --> 00:02:14.416 اور میرا اپنی ذات پر اعتماد بڑھ رہا تھا 00:02:14.440 --> 00:02:15.840 اور اپنے فیصلوں پر بھی۔ 00:02:16.300 --> 00:02:17.696 مجھے تب اس کا علم نہیں تھا، 00:02:17.720 --> 00:02:20.710 لیکن یہ ناکامی کی نشانیاں نہیں ہیں۔ 00:02:21.450 --> 00:02:24.220 یہ بہادری کی علامات ہیں۔ NOTE Paragraph 00:02:25.280 --> 00:02:27.856 پھر، 1989 میں، 26 سال کی عمر میں، NOTE Paragraph 00:02:27.880 --> 00:02:30.710 میں سان فرانسسکو میں آگ بجھانے والی بن گئی، NOTE Paragraph 00:02:30.780 --> 00:02:34.966 اور میں 1500 آدمیوں کے محکمے میں پندرہویں خاتون تھی۔ NOTE Paragraph 00:02:35.000 --> 00:02:40.580 (تالیاں) NOTE Paragraph 00:02:41.120 --> 00:02:43.046 اورجیسا کہ آپ سوچ سکتے ہیں، جب میں پہنچی 00:02:43.080 --> 00:02:45.816 تومیرے ذہن میں شکوک تھے کہ ہم یہ کام کر سکتی ہیں یا نہیں۔ 00:02:45.840 --> 00:02:51.176 تو اگرچہ میں 5 فٹ 10 انچ لمبی اور 150 پاؤنڈ وزنی اپنے کالج کی کشتی ران تھی، 00:02:51.200 --> 00:02:55.576 اور ایسی خاتون تھی جس نے 12 گھنٹے شدید گھٹنے کا درد برداشت کیا تھا -- NOTE Paragraph 00:02:55.600 --> 00:02:57.216 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:02:57.240 --> 00:03:00.356 مجھے پتہ تھا کہ پھر بھی مجھے اپنی طاقت اور تندرستی ثابت کرنی تھی۔ NOTE Paragraph 00:03:00.360 --> 00:03:02.336 پھر ایک دن آگ لگنے کی اطلاع آئی، 00:03:02.350 --> 00:03:04.689 اور یقینی طور پر جب ہماری آگ بجھانے والی گاڑی رکی، 00:03:04.719 --> 00:03:08.222 تو عمارت کی پچھلی طرف سے کالا سیاہ دھواں باہر آرہا تھا۔ 00:03:08.290 --> 00:03:10.546 اور میں ایک بڑے سے آدمی سکِپ کے ساتھ تھی، 00:03:10.546 --> 00:03:13.282 اس کے ہاتھ میں پریشر والا پائپ تھا اور میں اسکے پیچھے تھی، 00:03:13.282 --> 00:03:15.198 اور یہ ایک عام طور پر لگنے والی آگ تھی۔ 00:03:15.250 --> 00:03:18.130 ہر طرف دھواں تھا، تپش تھی، 00:03:18.550 --> 00:03:20.096 اور اچانک، 00:03:20.246 --> 00:03:22.022 ایک دھماکہ ہوا، 00:03:22.200 --> 00:03:24.376 اور سکِپ اور میں پیچھے جا گرے، 00:03:24.400 --> 00:03:26.536 میرا ماسک ایک طرف ہٹ گیا، 00:03:26.560 --> 00:03:28.816 اور یہ ایک غیر یقینی صورتحال تھی۔ 00:03:28.840 --> 00:03:32.256 اور پھر میں نے خود کو اٹھایا، 00:03:32.280 --> 00:03:34.096 پریشر والا پائپ پکڑا، 00:03:34.120 --> 00:03:36.616 اور وہ کیا جو ایک آگ بجھانے والے کو کرنا چاہیے تھا: 00:03:36.640 --> 00:03:38.376 میں آگے بڑھی، 00:03:38.400 --> 00:03:39.856 پانی کھولا 00:03:39.880 --> 00:03:41.860 اور آگ کو بجھا دیا۔ 00:03:42.530 --> 00:03:44.936 دھماکے کی وجہ پانی گرم کرنے والا ہیٹر تھا، 00:03:44.936 --> 00:03:47.646 اس لیے کوئی زخمی نہ ہوا، نتیجتاً یہ کوئی بڑی بات نہ تھی، 00:03:47.720 --> 00:03:50.976 لیکن بعد میں سکِپ میرے پاس آیا اور بولا، 00:03:51.000 --> 00:03:52.736 "بہت زبردست کام کیا تم نے کیرولائن"، 00:03:52.760 --> 00:03:55.056 اس کی آواز میں ایک حیرت تھی۔ NOTE Paragraph 00:03:55.080 --> 00:03:56.790 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:03:57.600 --> 00:04:01.416 مجھے بات کچھ سمجھ نہ آئی، کیونکہ آگ بجھانے میں زیادہ مشکل نہیں ہوئی تھی، 00:04:01.440 --> 00:04:05.760 تو وہ مجھے ایسے کیوں دیکھ رہا تھا جیسے میں نے کوئی کارنامہ کیا ہو؟ 00:04:06.480 --> 00:04:08.136 بعد میں سب واضح ہو گیا: 00:04:08.160 --> 00:04:11.296 سکِپ، جو کہ ایک بہت اچھا انسان تھا، 00:04:11.320 --> 00:04:13.536 اور ایک زبردست آگ بجھانے والا، 00:04:13.560 --> 00:04:16.935 اس کے خیال میں خواتین نہ تو مضبوط ہو سکتی ہیں، 00:04:16.959 --> 00:04:20.000 اور نہ ہی بہادر۔ 00:04:20.760 --> 00:04:22.640 اور وہ اس سوچ میں اکیلا نہیں تھا۔ 00:04:23.490 --> 00:04:25.730 دوست، شناسا، اور اجنبی، 00:04:25.730 --> 00:04:27.916 مرد و خواتین میری پیشہ ورانہ زندگی کے دوران 00:04:27.920 --> 00:04:29.376 بار بار مجھ سے پوچھتے رہے، 00:04:29.400 --> 00:04:33.336 "کیرولائن، اتنی آگ اور اتنے خطرے میں، 00:04:33.360 --> 00:04:34.790 کیا تمہیں ڈر نہیں لگتا؟" 00:04:34.980 --> 00:04:38.780 ایمانداری سے میں نے کبھی نہیں سنا کہ کسی مرد آگ بجھانے والے سے یہ پوچھا گیا ہو۔ 00:04:38.850 --> 00:04:40.440 اور مجھ میں تجسس پیدا ہوا۔ 00:04:41.200 --> 00:04:44.600 کہ خواتین سے بہادری کی توقع کیوں نہیں کی جاتی؟ NOTE Paragraph 00:04:45.760 --> 00:04:47.536 پھر مجھے اس کا جواب ملنا شروع ہوا 00:04:47.560 --> 00:04:49.296 جب ایک دوست نے مجھ سے شکوہ کیا 00:04:49.320 --> 00:04:51.776 کہ اس کی نوعمر بیٹی بہت ڈرپوک ہے، 00:04:51.800 --> 00:04:53.736 یوں میں نے توجہ دینی شروع کی، 00:04:53.760 --> 00:04:56.456 اور ہاں اس کی بیٹی جلدی پریشان ہو جاتی تھی 00:04:56.480 --> 00:04:59.400 لیکن اس سے زیادہ، اس کے والدین پریشان ہوتے تھے۔ 00:05:00.120 --> 00:05:03.376 جب بھی وہ باہر ہوتی تھی تو زیادہ تر ان کی بات یوں شروع ہوتی تھی، 00:05:03.400 --> 00:05:07.000 "محتاط رہنا"، "دھیان سے" یا "نہیں"۔ 00:05:08.920 --> 00:05:11.576 لیکن میرے دوست برے والدین نہیں تھے۔ 00:05:11.600 --> 00:05:14.296 وہ صرف وہی کر رہے تھے جو زیادہ تر والدین کرتے ہیں۔ 00:05:14.320 --> 00:05:18.320 اپنی بیٹیوں کو اپنے بیٹوں کی نسبت زیادہ ڈراتے رہتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:05:19.440 --> 00:05:23.750 کھیل کے میدان میں لگائے جانے والے فائر پول (جھولے) پر ایک تحقیق کی گئی، عجیب بات ہے، 00:05:24.350 --> 00:05:28.576 اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ننھی بچیوں کو ان کے ماں باپ 00:05:28.600 --> 00:05:32.296 زیادہ خبردار کرتے تھے کہ وہ فائر پول جھولتے وقت محتاط رہیں، 00:05:32.320 --> 00:05:35.776 اور اگر ننھی بچیاں پھر بھی فائر پول جھولے سے کھیلنا چاہیں، تو امکان ہے کہ 00:05:35.800 --> 00:05:38.600 ان کے والدین میں سے کوئی ان کے ساتھ ہو گا۔ 00:05:39.280 --> 00:05:40.560 لیکن ننھے لڑکے؟ 00:05:41.010 --> 00:05:43.936 ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی کہ وہ فائر پول جھولے سے کھیلیں 00:05:43.960 --> 00:05:46.896 باوجود ان کے اپنے خدشات کے، 00:05:46.920 --> 00:05:52.190 بلکہ والدین ننھے لڑکوں کی رہنمائی کرتے تھے کہ اسے خود سے کیسے جھولا جائے۔ 00:05:53.480 --> 00:05:57.440 اس رویے سے لڑکوں اور لڑکیوں کو کیا پیغام دیا جاتا ہے؟ 00:05:57.920 --> 00:06:01.856 واضح ہے، کہ لڑکیاں کمزور ہوتی ہیں اور انھیں مدد کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، 00:06:01.880 --> 00:06:06.100 اور لڑکے مشکل کام کر سکتے ہیں اور انھیں یہ مشکل کام خود کرنے چاہیں۔ 00:06:06.420 --> 00:06:09.256 یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ لڑکیوں کو ڈرتے رہنا چاہیے 00:06:09.280 --> 00:06:11.600 اور لڑکوں کو باہمت ہونا چاہیے۔ NOTE Paragraph 00:06:13.100 --> 00:06:15.586 مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ اتنی کم عمری میں، 00:06:15.630 --> 00:06:18.176 لڑکے اور لڑکیاں جسمانی طور پر ایک جیسے ہوتے ہیں۔ 00:06:18.180 --> 00:06:20.966 درحقیقت، بلوغت تک لڑکیاں زیادہ طاقتور ہوتی ہیں، 00:06:21.010 --> 00:06:22.280 اور زیادہ سمجھدار۔ 00:06:22.420 --> 00:06:24.456 پھر بھی ہم بڑے ایسے پیش آتے ہیں 00:06:24.480 --> 00:06:26.816 جیسے لڑکیاں زیادہ کمزور ہوں، 00:06:26.840 --> 00:06:28.776 اورانھیں مدد کی زیادہ ضرورت ہو، 00:06:28.800 --> 00:06:30.760 اور وہ حالات کا مقابلہ نہ کر سکتی ہوں۔ 00:06:31.160 --> 00:06:33.736 یہ وہ پیغام ہے جو ہم اپنے بچپن سے سنتے چلے آتے ہیں، 00:06:33.760 --> 00:06:37.450 اور بڑے ہوتے ہوتے ہم اسی پیغام کے مکمل زیرِاثر ہو جاتے ہیں۔ 00:06:37.450 --> 00:06:39.936 ہم خواتین اور مرد اس پر یقین رکھتے ہیں، 00:06:39.960 --> 00:06:41.496 اور ذرا اندازہ لگائیں؟ 00:06:41.520 --> 00:06:44.856 جب ہم خود والدین بنتے ہیں، تو ہم اپنے بچوں کو بھی یہی پیغام دیتے ہیں، 00:06:44.880 --> 00:06:46.330 اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ NOTE Paragraph 00:06:46.720 --> 00:06:49.216 خیر، اب مجھے میرا جواب مل چکا تھا۔ 00:06:49.240 --> 00:06:51.810 یہی وجہ ہے کہ خواتین، حتیٰ کہ آگ بجھانے والی خواتین کے 00:06:51.810 --> 00:06:53.976 متعلق بھی یہی سوچا جاتا ہے کہ وہ ڈرپوک ہوں گی۔ 00:06:53.976 --> 00:06:57.040 یہی وجہ ہے کہ خواتین اکثر ڈری رہتی ہیں۔ NOTE Paragraph 00:06:57.540 --> 00:07:01.056 میں جانتی ہوں کہ آپ میں سے کچھ اس بات کو تسلیم نہیں کریں گے جب میں کہوں گی، 00:07:01.080 --> 00:07:03.730 کہ میں ڈر کے خلاف نہیں ہوں۔ 00:07:04.200 --> 00:07:08.010 میں جانتی ہوں کہ یہ ایک اہم احساس ہے، اور اس کی وجہ سے ہم محفوظ رہتے ہیں۔ 00:07:08.010 --> 00:07:11.216 لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جب خوف بنیادی احساس بن جائے 00:07:11.240 --> 00:07:13.576 اور ہم اپنی بیٹیوں کو یہ سکھائیں کہ وہ 00:07:13.600 --> 00:07:16.240 ڈریں جب بھی وہ کسی ان دیکھی صورتحال کا سامنا کریں۔ NOTE Paragraph 00:07:17.760 --> 00:07:20.400 میں کافی سالوں تک ایک پیرا گلائیڈر پائلٹ تھی ۔۔ NOTE Paragraph 00:07:21.800 --> 00:07:23.696 (تالیاں) NOTE Paragraph 00:07:23.720 --> 00:07:26.136 اور پیرا گلائیڈر ایک پیرا شوٹ کا پر ہوتا ہے 00:07:26.160 --> 00:07:29.880 اور یہ بہت اچھا اُڑتا ہے، 00:07:29.880 --> 00:07:32.836 لیکن مجھے احساس ہوا کہ بہت سے لوگوں کو یہ ایک چادر لگتی ہے 00:07:32.840 --> 00:07:34.336 جس کے ساتھ رسیاں بندھی ہوں۔ NOTE Paragraph 00:07:34.360 --> 00:07:35.536 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:07:35.560 --> 00:07:38.016 اور میں بہت سا وقت پہاڑوں کی چوٹیوں پر گزارتی ہوں 00:07:38.040 --> 00:07:39.616 اس چادر کو پھیلا کر، 00:07:39.640 --> 00:07:41.320 بھاگ کر اور اڑتے ہوئے۔ 00:07:42.560 --> 00:07:44.136 مجھے پتہ ہے آپ کیا سوچ رہے ہیں۔ 00:07:44.160 --> 00:07:47.520 آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیرولائن، تھوڑا سا تو ڈرنا چاہیے۔ 00:07:48.700 --> 00:07:50.556 اور آپ ٹھیک ہیں، ڈرنا چاہیے۔ 00:07:50.620 --> 00:07:53.116 میں آپ کو یقین دلاتی ہوں، مجھے بھی ڈر لگتا ہے۔ 00:07:53.150 --> 00:07:54.456 لیکن اس پہاڑی چوٹی پر، 00:07:54.480 --> 00:07:56.536 موافق ہوا کے آنے کا انتظار کرتے ہوئے، 00:07:56.560 --> 00:07:58.776 میں نے اور بہت سی چیزیں محسوس کیں: 00:07:58.800 --> 00:08:01.370 بے پناہ خوشی، خود اعتمادی۔ 00:08:02.000 --> 00:08:03.776 مجھے پتہ تھا میں ایک اچھی پائلٹ ہوں۔ 00:08:03.800 --> 00:08:06.816 مجھے علم تھا، حالات سازگار ہیں، ورنہ میں وہاں نہ ہوتی۔ 00:08:06.840 --> 00:08:10.376 مجھے علم تھا کہ 1000 فٹ اوپر ہوا میں ہونے کا احساس کیسا ہوتا ہے۔ 00:08:10.400 --> 00:08:13.016 تو ہاں، ڈر بھی تھا، 00:08:13.040 --> 00:08:15.216 لیکن میں اس پر ایک گہری نظر ڈالتی، 00:08:15.240 --> 00:08:17.896 اورسوچتی کہ اس حالت میں ڈر کی کتنی جگہ بنتی ہے 00:08:17.920 --> 00:08:20.256 اور پھر اس ڈر کو پس پشت ڈال دیتی، 00:08:20.280 --> 00:08:21.696 جو کہ اکثر 00:08:21.720 --> 00:08:25.696 میری بے پناہ خوشی، میری توقعات 00:08:25.720 --> 00:08:27.290 اور میرےاعتماد کے پیچھے چھپ جاتا۔ 00:08:27.400 --> 00:08:29.416 تو میں ڈر کے خلاف نہیں ہوں۔ 00:08:29.440 --> 00:08:31.960 میں بس بہادری کے حق میں ہوں۔ NOTE Paragraph 00:08:34.460 --> 00:08:37.676 اس کا یہ مطلب نہیں کہ لڑکیوں کو ضرور آگ بجھانے والی بننا چاہیے 00:08:37.760 --> 00:08:39.976 یا پھر پیرا گلائیڈر بننا چاہیے، 00:08:40.000 --> 00:08:45.000 کہنا میں یہ چاہ رہی ہوں کہ ہماری پرورش لڑکیوں کو نازک مزاج اور مجبور بنا رہی ہے۔ 00:08:45.530 --> 00:08:49.216 اور اس کی شروعات تب ہوتی ہے جب ہمیں انھیں جسمانی خطرے کے خلاف ڈراتے ہیں۔ 00:08:49.240 --> 00:08:51.856 یہ ڈر جو ہم سیکھتی ہیں اور تجربات جن سے ہم نہیں گزرتیں، 00:08:51.880 --> 00:08:53.696 عورت بننے تک ہمارے ساتھ رہتے ہیں 00:08:53.720 --> 00:08:57.976 ان تمام چیزوں کی شکل اختیار کرتے ہیں جن کا کا ہم سامنا کرتی ہیں اور پیچھا چھڑاتی ہیں: 00:08:58.000 --> 00:09:00.296 بولتے وقت ہماری جھجھک، 00:09:00.320 --> 00:09:02.976 اپنی خواہش مارنا تاکہ ہمیں پسند کیا جائے 00:09:03.000 --> 00:09:05.720 اور ہمارے اپنے فیصلوں میں اعتماد کی کمی۔ NOTE Paragraph 00:09:06.960 --> 00:09:09.280 تو ہم بہادر کیسے بنتے ہیں؟ 00:09:10.440 --> 00:09:12.216 یہاں آپ کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ 00:09:12.240 --> 00:09:14.160 بہادری سیکھی جاتی ہے 00:09:14.160 --> 00:09:15.746 اور ہر سیکھی جانے والی چیز کی طرح، 00:09:15.766 --> 00:09:17.520 اس کی مشق ضروری ہے۔ 00:09:18.040 --> 00:09:19.616 سب سے پہلے، 00:09:19.640 --> 00:09:21.336 ہمیں ایک گہرا سانس لینا چاہیے 00:09:21.360 --> 00:09:23.416 اور لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے 00:09:23.440 --> 00:09:26.136 کہ سکیٹ بورڈ کریں اور درختوں پر چڑھیں 00:09:26.160 --> 00:09:28.900 اور فائر پول جھولے پر جھولیں۔ 00:09:29.480 --> 00:09:31.656 اور یہی سب میری والدہ نے بھی کیا۔ 00:09:31.680 --> 00:09:33.456 انھیں اس وقت یہ نہیں پتہ تھا، 00:09:33.480 --> 00:09:35.776 لیکن محقیقین نے اس کا ایک نام بھی رکھا ہے۔ 00:09:35.800 --> 00:09:37.896 وہ اسے خطروں سے کھیلنا کہتے ہیں، 00:09:37.920 --> 00:09:42.376 اور تحقیق یہ کہتی ہے کہ خطرات سے کھیلنا تمام بچوں کے لیے بہت اہم ہے، 00:09:42.400 --> 00:09:44.976 کیوں کہ اس سے خطرات کا اندازہ لگانے کا سبق ملتا ہے، 00:09:45.000 --> 00:09:47.176 اس سے لمبے عرصے تک رہنے والی خوشی ملتی ہے، 00:09:47.200 --> 00:09:48.976 اس سے ہم اپنے اندر ہمت پیدا کرتے ہیں، 00:09:49.000 --> 00:09:50.430 یہ خود اعتمادی سکھاتا ہے۔ 00:09:51.080 --> 00:09:52.536 دوسرے الفاظ میں، 00:09:52.560 --> 00:09:55.856 جب بچے باہر جاتے ہیں اور بہادری کی مشق کرتے ہیں، 00:09:55.880 --> 00:09:59.040 وہ زندگی کے قیمتی گُر سیکھتے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:10:00.600 --> 00:10:05.336 دوسرا، ہمیں بلاوجہ لڑکیوں کو ڈرانا بند کرنا چاہیے۔ 00:10:05.360 --> 00:10:07.776 تو اگلی دفعہ جب بھی آپ یہ کہیں 00:10:07.800 --> 00:10:09.656 "خیال کرو، تم زخمی ہو جاؤ گی،" 00:10:09.680 --> 00:10:11.760 یا "یہ نہ کرو، یہ خطرناک ہے۔" 00:10:12.480 --> 00:10:16.056 یہ یاد رکھیں کہ اکثر آپ جو حقیقت میں اسے بتا رہے ہوتے ہیں 00:10:16.080 --> 00:10:18.496 وہ یہ ہوتا ہے کہ اسے زیادہ کوشش نہیں کرنی چاہیے, 00:10:18.520 --> 00:10:20.696 کہ وہ اتنی باصلاحیت نہیں ہے، 00:10:20.720 --> 00:10:22.520 کہ اسے ڈرنا چاہیے۔ NOTE Paragraph 00:10:24.320 --> 00:10:25.520 تیسرا، 00:10:26.080 --> 00:10:29.270 ہم عورتوں کو بھی بہادری کی مشق کرنی چاہیے 00:10:29.880 --> 00:10:33.040 ہم اپنی بیٹیوں کو تب تک نہیں سکھا سکتے جب تک ہم خود نہ سیکھیں۔ 00:10:33.960 --> 00:10:35.856 ایک اور چیز یہ ہے کہ: 00:10:35.880 --> 00:10:38.976 ڈر اور بے پناہ خوشی 00:10:39.000 --> 00:10:40.760 ایک ہی جیسے محسوس ہوتے ہیں -- 00:10:41.760 --> 00:10:44.336 کانپتے ہوئے ہاتھ دل کی تیز دھڑکن، 00:10:44.360 --> 00:10:45.700 پریشانی سے ہونے والا تناؤ، 00:10:45.700 --> 00:10:47.746 اور میں شرطیہ کہتی ہوں کہ آپ میں سے اکثر کو 00:10:47.746 --> 00:10:50.336 جب آخری بار لگا کہ آپ اپنی ہوشیاری سے خوفزدہ تھے، 00:10:50.360 --> 00:10:53.296 تو آپ اس وقت بے پناہ خوشی بھی محسوس کر سکتے تھے، 00:10:53.320 --> 00:10:55.280 لیکن آپ نے یہ موقع ضائع کر دیا۔ 00:10:55.720 --> 00:10:56.920 تو مشق کیجیے۔ 00:10:57.480 --> 00:11:00.536 اور جب لڑکیاں خوداعتمادی اور ہمت سیکھنے کے لیے باہر جا رہی ہوں، 00:11:00.560 --> 00:11:06.656 مجھے پتہ ہے بڑے درختوں یا ہوور بورڈز ہر نہیں چڑھنا چاہتے، 00:11:06.680 --> 00:11:10.136 تو ہم سب کو مشق کرنی چاہیے 00:11:10.160 --> 00:11:12.376 گھر پر، دفتر میں 00:11:12.400 --> 00:11:14.496 اوراس وقت یہاں بھی، کھڑے ہو کر ان لوگوں سے 00:11:14.520 --> 00:11:17.080 بات کرنے کی ہمت جو آپ کو پسند ہوں۔ NOTE Paragraph 00:11:18.360 --> 00:11:22.376 آخر میں، جب آپ کی بیٹی، مثال کے طور پر، 00:11:22.400 --> 00:11:24.496 اپنے سائیکل پر کسی ڈھلوان پہاڑی پر ہو 00:11:24.520 --> 00:11:27.936 اور وہ اصرار کرے کہ اسے نیچے جانے سے بہت ڈر لگ رہا ہے، 00:11:27.960 --> 00:11:30.080 اسے بہادر بننے میں مدد کریں۔ 00:11:30.720 --> 00:11:34.976 شاید، وہ پہاڑی واقعی بہت ڈھلوان ہو، 00:11:35.000 --> 00:11:39.090 لیکن وہ اس نتیجے پر اپنی ہمت سے پہنچے گی نہ کہ ڈر کی وجہ سے۔ 00:11:39.920 --> 00:11:43.816 کیونکہ اس کے سامنے ڈھلوان پہاڑی نہیں ہے۔ 00:11:43.840 --> 00:11:45.720 اس کے سامنے ساری زندگی ہے 00:11:46.400 --> 00:11:48.176 اور اگر اس کے پاس ایسے طریقے ہوں 00:11:48.200 --> 00:11:50.296 جن سے وہ اس کا سامنا اور جانچ کر سکے 00:11:50.320 --> 00:11:53.576 اُن تمام خطرات کی، جن سے ہم اس کی حفاظت نہیں کر سکتے، 00:11:53.600 --> 00:11:57.620 یا وہ تمام کارِ دشوار جن کا سامنا کرنے کے لیے ہم اس کی رہنمائی نہیں کر سکیں گے، 00:11:58.160 --> 00:12:00.616 ہر وہ چیز جو یہاں موجود ہماری بیٹیاں 00:12:00.640 --> 00:12:02.016 اور پوری دنیا میں 00:12:02.040 --> 00:12:03.840 جن کا مستقبل میں سامنا کریں گی۔ NOTE Paragraph 00:12:06.200 --> 00:12:07.440 تو ویسے، 00:12:08.400 --> 00:12:11.176 گھٹنوں کے بل چلنے کا نیا ریکارڈ -- NOTE Paragraph 00:12:11.200 --> 00:12:13.576 (قہقہے) NOTE Paragraph 00:12:13.600 --> 00:12:16.640 35.18 میل ہے، 00:12:18.420 --> 00:12:21.976 اور مجھے انتہائی خوشی ہو گی کہ کوئی لڑکی اس ریکارڈ کو توڑ دے۔ 00:12:22.700 --> 00:12:27.310 (تالیاں)