Return to Video

دنیا کے قدیم عجائب کے تعمیراتی راز

  • 0:01 - 0:04
    کیا آپ کو لگتا ہے کہ
    ہم آج جو تعمیر کرتے ہیں
  • 0:04 - 0:07
    اسے مستقبل میں عجائبات کے طور پر
    دیکھا جائے گا؟
  • 0:07 - 0:09
    سٹون ہینج کے بارے میں سوچئے،
  • 0:09 - 0:10
    اور اہرام،
  • 0:10 - 0:14
    ماچو پچواور ایسٹر جزیرے کے بارے میں.
  • 0:14 - 0:18
    اب، وہ سب بالکل مختلف ہیں اس سے
    جو آج ہم کر رہے ہیں،
  • 0:18 - 0:21
    ان بڑے بڑے پتھروں کے ساتھ،
  • 0:21 - 0:26
    پیچیدہ طریقے سے جوڑے گئے
    لیکن بظاہر غیر منطقی طریقوں سے،
  • 0:26 - 0:30
    اور ان کی تعمیر کے تمام نشان
  • 0:30 - 0:32
    مٹ گئے،
  • 0:32 - 0:35
    ان پر اسراریت کے پردے ڈالتے ہوئے۔
  • 0:35 - 0:40
    ایسا لگتا ہے جیسے لوگ ممکنہ طور پر
    ان چیزوں کونہیں بنا سکتے تھے،
  • 0:40 - 0:43
    کیونکہ لوگوں نے نہیں بنایا۔
  • 0:43 - 0:47
    انہیں احتیاط سے تیار کیا گیا تھا
    دیووں کی ابتدائی نسل نے
  • 0:47 - 0:48
    جنہیں سايكلوپس کہتے ہیں۔
  • 0:48 - 0:50
    (قہقہے)
  • 0:50 - 0:52
    اور میں ان دیووں کے ساتھ مل کر
  • 0:52 - 0:56
    ان کے راز سیکھ رہا ہوں
    ان بڑے پتھروں کو ہلانے کے۔
  • 0:56 - 1:01
    اور پتا لگا،
    کہ سايكلوپس بھی اتنے طاقتور نہیں تھے -
  • 1:01 - 1:07
    وہ بہت سمجھدار ہیں مادے کو اپنے
    استعمال میں لانے کے لیے۔
  • 1:07 - 1:11
    اب، آپ میرے پیچھے بڑے، پتھر کی طرح،
    عجیب مخلوق کی ویڈیو دیکھ ہے
  • 1:12 - 1:15
    یہ اس تعاون کے نتائج ہیں.
  • 1:15 - 1:18
    ٹھیک ہے، سائکلوپس شاید
    ایک افسانوی مخلوق تھی،
  • 1:18 - 1:22
    لیکن وہ عجوبے تو اصل ہیں۔
  • 1:22 - 1:24
    لوگوں نے انہیں بنایا ہے۔
  • 1:24 - 1:27
    لیکن انہوں نے ان کے گرد افسانے بھی بنائے،
  • 1:27 - 1:31
    اور جب عجوبوں کی بات آتی ہے،
    افسانے اور حقیقت کے درمیان
  • 1:32 - 1:35
    ایک گہرا تعلّق ہے۔
  • 1:35 - 1:37
    مثلاً ایسٹر جزیروں کو ہی لیجیئے۔
  • 1:37 - 1:41
    جب ولندیزی کھوجی پہلی بار وہاں پہنچے،
  • 1:41 - 1:43
    انہوں نے راپا نوی لوگوں سے پوچھا
  • 1:43 - 1:47
    انکے بزرگ کس طرح ان بڑے بڑے
    مجسموں کو یہاں لائے تھے۔
  • 1:47 - 1:50
    اور راپا نوی لوگوں نے کہا،
  • 1:50 - 1:53
    "ہمارے بزرگ انہیں یہاں نہیں لائے تھے،
  • 1:54 - 1:57
    کیونکہ مجسمے خود چل کر آئے تھے."
  • 1:57 - 2:00
    صدیوں تک اس بات کو جھٹلایا گیا،
    لکن دراصل یہ سچ ہے-
  • 2:00 - 2:06
    مجسمے، جنہیں موائی کہتے ہیں،
    ان کو کھڑے کھڑے منتقل کیا گیا تھا،
  • 2:06 - 2:09
    محور پر گھماتے ہوئے۔
  • 2:09 - 2:11
    ٹھیک ہے؟
  • 2:11 - 2:15
    موائی آج کے زائرین کے لئے کتنے شنادار ہیں،
  • 2:15 - 2:18
    آپ کو وہ وقت تصور میں لانا چاہیے،
  • 2:18 - 2:21
    موائی کے ساتھ،
    جزیرہ کے چکر لگانا-
  • 2:21 - 2:26
    کیونکہ اصلی یادگار خود یہ چیزیں نہیں تھیں،
  • 2:26 - 2:31
    یہ ثقافتی رسم تھی،
    ایک پتھرکو زندگی دینے کی۔
  • 2:31 - 2:35
    ایک معمار کے طور پر،
    میں اس خواب کا پیچھا کر رہا تھا.
  • 2:35 - 2:41
    ہم اپنے تعمیراتی انداز کو کیسے تبدیل
    کرسکتے ہیں یہ اساطیری رخ شامل کرنے کے لئے؟
  • 2:41 - 2:44
    تو میں خود کو ہی آزما رہا ہوں
  • 2:44 - 2:47
    کارکردگی کا ایک سلسلہ دکھانے کے ساتھ
  • 2:47 - 2:49
    قدیم لیکن سیدھے سادھے کام کا
  • 2:50 - 2:54
    بڑی بھاری چیزوں کو ہلانے اور کھڑا کرنے کا،
  • 2:54 - 2:57
    اس طرح کی سولہ فٹ لمبی چٹان جو
    اس انداز میں بنائی گئی ہے کہ
  • 2:58 - 3:00
    عمودی طور پر کھڑی ہو سکے؛
  • 3:00 - 3:04
    یا یہ 4000 پاؤنڈ وزنی بہیموٹ
    جو خود کو حرکت دیتا ہے
  • 3:04 - 3:08
    سٹیج پر رقص کرنے کے لئے۔
  • 3:08 - 3:11
    میں نے جانا کہ فن تعمیر کو سوچتے وقت
  • 3:11 - 3:15
    تیار چیز نہیں بلکہ ایک عمل کے طور پر
  • 3:15 - 3:18
    تصور سے تکمیل تک لانے میں،
  • 3:18 - 3:23
    ہم کچھ بہترین طریقے دریافت کر پاتے ہیں
    آج چیزیں بنانے کے لیے۔
  • 3:23 - 3:26
    آپ جانتے ہیں، ہمارے مستقبل کے لئے
    بہت زیادہ بحث
  • 3:26 - 3:30
    ٹیکنالوجی، کارکردگی، اور رفتار
    پر ہی ہو رہی ہے -
  • 3:30 - 3:32
    لیکن میں نے سائکلپس سے کچھ سیکھا ہے،
  • 3:32 - 3:37
    کہ عجوبے ہوشیار، شاندار
  • 3:37 - 3:38
    اور پائیدار ہو سکتے ہیں --
  • 3:38 - 3:42
    اپنے حجم اور اسرار کی وجہ سے-
  • 3:42 - 3:46
    اورلوگ اب بھی جاننا چاہتے ہیں کہ
    یہ قدیم عجوبے کیسے بنائے گئے،
  • 3:46 - 3:49
    میں سائکلپس سے پوچھ رہا ہوں
    اسرار کو کیسے تخلیق کیا جاتا ہے
  • 3:49 - 3:52
    جو لوگوں کو یہ سوال پوچھنے
    پر مجبور کرتا ہے۔
  • 3:52 - 3:54
    کیونکہ اس دور میں جہاں ہم عمارتوں کو
  • 3:54 - 3:58
    30 یا شاید 60 سال لے لیے بناتے ہیں،
  • 3:58 - 4:01
    میں سیکھنا چاہتا ہو کہ
    کیسے کچھ تخلیق کیا جائے جو
  • 4:01 - 4:03
    ہمیشہ سب کے لئے تفریح کا سبب بنے-
  • 4:03 - 4:04
    شکریہ۔
  • 4:04 - 4:09
    (تالیاں)
Title:
دنیا کے قدیم عجائب کے تعمیراتی راز
Speaker:
برینڈن کلفورڈ
Description:

قدیم تہذیبوں نے سٹون ہینج، اہرام، اور ایسٹر جزیرہ میں مجسموں کی تعمیر کے لئے بڑے پتھروں کو کیسے منتقل کیا ہو گا؟ اس خوشگوار گفتگو میں، ٹیڈ فیلو برینڈن کلفورڈ ماضی کے تعمیراتی راز کو ظاہر کرتے ہیں اور دکھاتے ہیں کہ ہم مستقبل کے لئے تعمیر میں ان قدیم تکنیکوں کو کیسے استعمال کرسکتے ہیں. "اس زمانے میں جہاں ہم عمارتوں کو ایسے تعمیر کرتے ہیں کہ وہ 30 یا شاید 60 سال تک باقی رہیں، " وہ کہتے ہیں، "مجھے یہ سیکھ کر خوشی ہو گی کہ کس طرح کسی ایسی تخلیق کو بنایا جائے جو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دل بہلاتی رہیں۔"

more » « less
Video Language:
English
Team:
closed TED
Project:
TEDTalks
Duration:
04:22

Urdu subtitles

Revisions