0:00:00.880,0:00:04.696 آج میں آپ کی توجہ ایک بہت اہم[br]معاشرتی مسئلے کی طرف کروانا چاہتی ہوں۔ 0:00:04.720,0:00:07.056 مگر، یہ ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں، 0:00:07.080,0:00:08.656 نہ ہجرت ہے، 0:00:08.680,0:00:10.616 نہ ہی ملیریا۔ 0:00:10.640,0:00:14.096 میں بات کرنا چاہتی ہوں فلموں کے بارے میں۔ 0:00:14.120,0:00:17.680 انتہائی سنجیدہ حقیقیت ہے کہ[br]فلمیں بہت ہی اہم حیثیت رکھتی ہیں۔ 0:00:18.480,0:00:22.656 فلموں سے، ہم بے انتہا محظوظ ہوسکتے ہیں، 0:00:22.680,0:00:27.000 اور کہانیوں کے ذریعے ہم[br]کسی اور دنیا میں جا سکتے ہیں۔ 0:00:27.480,0:00:29.296 کہانیاں سننا سنانا بہت اہم ہے۔ 0:00:29.320,0:00:32.856 کہانیاں ہمیں بتاتی ہیں، [br]معاشرتی اقدار کیا ہیں، 0:00:32.880,0:00:34.856 ان سے سبق ملتے ہیں، 0:00:34.880,0:00:38.056 یہ ہماری تاریخ کی حفاظت کرتی ہیں[br]اور اسے ہم تک پہنچاتی ہیں۔ 0:00:38.080,0:00:39.680 کہانیاں حیران کن ہوتی ہیں۔ 0:00:40.440,0:00:43.376 مگر یہ کہانیاں اپنے ذریعے سب کو 0:00:43.400,0:00:47.856 سامنے آنے کا ایک سا موقع نہیں دیتیں، 0:00:47.880,0:00:50.336 خصوصاً وہ کہانیاں جو 0:00:50.360,0:00:54.496 امریکی فلموں کی صورت اختیار کر گئی ہوں۔ 0:00:54.520,0:00:56.816 فلم اور بہت سی کہانیوں میں،[br]حیرت انگیز حد تک 0:00:56.840,0:01:00.416 خواتین کو کنارے سے لگایا گیا ہے 0:01:00.440,0:01:02.496 یا مکمل غائب کیا گیا ہے۔ 0:01:02.520,0:01:05.376 اور اس چیز کا احساس مجھے 10 برس قبل ہوا[br]جب میں نے پہلی بار 0:01:05.400,0:01:09.176 عام ناضرین کے لئے بنائی گئی فلموں میں[br]کرداروں کی جنس پر اپنی تحقیق کی۔ 0:01:09.200,0:01:12.776 تب سے اب تک ہم 30 سے زائد[br]تحقیقات کرچکے ہیں۔ 0:01:12.800,0:01:14.656 میری ٹیم تھک گئی ہے۔ 0:01:14.680,0:01:18.056 اور میں اپنی زندگی مختص کرچکی ہوں 0:01:18.080,0:01:20.576 ایک محقق اورمتحرک کارکن کی حیثیت سے 0:01:20.600,0:01:23.296 تاکہ لڑ سکوں ہالی وڈ میں موجود 0:01:23.320,0:01:25.176 شمولیت کے اس بحران سے۔ 0:01:25.200,0:01:28.696 تو آج، میں آپ کو اس بحران کے[br]بارے میں بتانا چاہوں گی۔ 0:01:28.720,0:01:31.296 میں بولنا چاہتی ہوں فلموں میں [br]غیرمساوی جنسی تقسیم پر۔ 0:01:31.320,0:01:33.696 میں بتانا چاہتی ہوں کہ یہ اب تک[br]کیسے باقی ہے، 0:01:33.720,0:01:37.736 اور پھر میں بتاوں گی کہ ہمیں [br]اسے کیسے ختم کرنا ہے۔ 0:01:37.760,0:01:41.576 بہرحال، اس سے پہلے کچھ کہوں[br]ایک تنبیہ کرنا چاہوں گی: 0:01:41.600,0:01:44.936 میری معلومات بہت ہی [br]دلبرداشتہ کر دینے والی ہیں۔ 0:01:44.960,0:01:47.016 تو میری پیشگی معذرت قبول کیجئے، 0:01:47.040,0:01:50.176 کیوں کہ میں آپ سب کا مزاج [br]بہت خراب کرنے والی ہوں۔ 0:01:50.200,0:01:53.576 لیکن آخر میں اسے صحیح بھی کردوں گی، 0:01:53.600,0:01:56.456 کیوںکہ میں اس امید کی کرن کے[br]بارے میں بھی بتاوں گی 0:01:56.480,0:01:58.856 کہ اس مسئلے کو کیسے ٹھیک کیا جائے 0:01:58.880,0:02:01.456 جس کا شکار ہم بہت عرصے سے ہیں۔ 0:02:01.480,0:02:05.416 تو چلئے، آغاز کرتے ہیں، [br]اس معاملے کی شدت سے۔ 0:02:05.440,0:02:09.056 ہر سال، میری تحقیقاتی ٹیم [br]امریکہ کی 100 کامیاب 0:02:09.080,0:02:10.696 فلموں کا تجزیہ کرتی ہے۔ 0:02:10.720,0:02:14.936 ہم اسکرین پر آنے والے ہر بولتے یا [br]نام رکھنے والے کردار پر نظر ڈالتے ہیں۔ 0:02:14.960,0:02:17.896 تو میری تحقیق کا حصہ بننے کے لئے، 0:02:17.920,0:02:22.096 کسی بھی کردار کو کم سے کم [br]ایک لفظ بولنا ہوتا ہے۔ 0:02:22.120,0:02:24.696 یہ تو ایک بہت ہی چھوٹا پیمانہ ہے۔ 0:02:24.720,0:02:26.176 (قہقہہ) 0:02:26.200,0:02:28.616 تو اب تک، ہم 800 فلمیں دیکھ چکے ہیں، 0:02:28.640,0:02:30.656 سال 2007 سے سال 2015 تک، 0:02:30.680,0:02:35.536 اسکرین پر ہر بولتے ہوئے کردار کو فہرست میں[br]ڈالتے ہوئے ان کی جنس، نسل، طبقے کے مطابق، 0:02:35.560,0:02:38.920 جنسیاتی ترجیح اور[br]معذوری کے حساب سے۔ 0:02:39.920,0:02:43.776 دیکھتے ہیں کچھ بہت ہی [br]پریشان کن رجحانات۔ 0:02:43.800,0:02:48.376 سب سے پہلے، خواتین اب بھی[br]واضح حد تک فلموں سے غائب ہیں۔ 0:02:48.400,0:02:52.736 800 فلموں اور 35,205 بولتے کرداروں میں، 0:02:52.760,0:02:56.456 ایک تہائی سے بھی کم کردار[br]لڑکیوں اورعورتوں کو ملے ہیں۔ 0:02:56.480,0:02:57.776 ایک تہائی سے بھی کم ! 0:02:57.800,0:03:01.256 اور اس طرز عمل میں 2007 سے [br]2015 تک کوئی تبدیلی نہیں، 0:03:01.280,0:03:02.709 اور اگر آپ نتائج کا تقابل کریں 0:03:02.733,0:03:07.376 1946 سے 1955 تک کی فلموں [br]کے ایک چھوٹے نمونے سے، 0:03:07.400,0:03:11.696 تو پتا چلے گا کہ آدھی صدی سے[br]اس میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ 0:03:11.720,0:03:13.096 آدھی صدی ! 0:03:13.120,0:03:15.736 مگر کہا جائے تو ہم آبادی کا آدھا ہیں۔ 0:03:15.760,0:03:18.576 اگر ہم معلومات کا [br]باریک بینی سےجائزہ لیں، 0:03:18.600,0:03:20.736 جو آج کا بنیادی مقصد ہے، 0:03:20.760,0:03:23.856 تو تصویر اور بھی پریشان کن نظر آئے گی۔ 0:03:23.880,0:03:26.896 صرف پچھلے سال کی 100 بڑی فلموں میں سے، 0:03:26.920,0:03:31.216 48 فلموں نے ایک بھی بولتے ہوئے[br]سیاہ فام افریقی-امریکی کو جگہ نہیں دی، 0:03:31.240,0:03:32.496 ایک نے بھی نہیں۔ 0:03:32.520,0:03:36.736 70 فلمیں کسی بولنے والے[br]ایشیائی، یا ایشیائی امریکی سے مبرا تھیں 0:03:36.760,0:03:38.176 جو کہ عورت یا لڑکیاں ہوں۔ 0:03:38.200,0:03:39.816 ایک بھی نہیں۔ 0:03:39.840,0:03:44.216 84 فلموں میں ایک بھی ایسا خاتون کردار[br]نہیں تھا جسے کوئی معذوری ہو۔ 0:03:44.240,0:03:50.816 اور 93 مبرا تھیں کسی بھی بولتے ہوئے[br]ہم جنس پرست یا مخنث کردار سے۔ 0:03:50.840,0:03:54.016 یہ کم کر کے دکھانا نہیں ہے۔ 0:03:54.040,0:03:55.936 یہ مکمل غائب کر دینا ہے، 0:03:55.960,0:04:00.776 اور میں اسے کہتی ہوں کسی کو[br]نظرسے اوجھل کر دینے کی وبا۔ 0:04:00.800,0:04:04.496 تو جب ہم کسی عام کردار سے[br]مرکزی کردار کی طرف جاتے ہیں تو، 0:04:04.520,0:04:06.976 کہانی اب بھی مسائل کا شکار ہے۔ 0:04:07.000,0:04:08.616 پچھلے سال سو فلموں میں سے، 0:04:08.640,0:04:13.256 صرف 32 میں کسی خاتون کو مرکزی یا[br]معاون کردار دیا گیا تھا۔ 0:04:13.280,0:04:15.416 سو میں سے صرف تین فلمیں ایسی تھیں جن میں 0:04:15.440,0:04:19.216 کوئی ظاہراً کم اہمیت کی حامل خاتون[br]کہانی کا محور تھی، 0:04:19.240,0:04:21.536 اور صرف ایک متنوع خاتون جو 0:04:21.560,0:04:26.296 فلم کے ریلیز ہونے کے وقت 45 سال [br]یا اس سے زیادہ عمر کی تھیں۔ 0:04:26.320,0:04:28.050 اب ذرا اس تناظر پر نظر کیجئے۔ 0:04:28.780,0:04:30.856 جو اعداد آپ نے دیکھے ان کے علاوہ 0:04:30.880,0:04:34.496 فلم میں موجود مرد حضرات کے مقابلے میں [br]زیادہ خواتین کو جنسی کشش کو ابھارنے 0:04:34.520,0:04:36.256 کے ذریعے کے طور پر پیش کیا گیا۔ 0:04:36.280,0:04:38.696 حقیقت میں، وہ مردوں سے تین گنا زیادہ 0:04:38.720,0:04:40.736 جنسی کشش ابھارتے لباسوں، یا ادھ ننگی حالت 0:04:40.760,0:04:41.976 میں پیش کی جاتی ہیں، 0:04:42.000,0:04:44.576 اور کوشش ہوتی ہے کہ دبلی پتلی دکھیں۔ 0:04:44.600,0:04:48.336 چند بار اینیمیٹڈ فلموں میں تو[br]خواتین اتنی دبلی ہوتی ہیں کہ 0:04:48.360,0:04:53.016 ان کی کمر کا سائز ان کے بازو[br]جتنا دکھا دیا جاتا ہے۔ 0:04:53.040,0:04:54.696 (قہقہہ) 0:04:54.720,0:04:58.136 کہنا پڑتا ہے کہ ان لڑکیوں کی کمر میں[br]رحم یا کسی بھی دوسرے عضو 0:04:58.160,0:05:00.736 کی جگہ تک نہیں ہوتی۔ 0:05:00.760,0:05:02.776 (قہقہہ) 0:05:02.800,0:05:04.376 تو، مذاق سے قطع نظر، 0:05:04.400,0:05:06.356 نظریات کی تائید، اور تحقیق سے ثابت ہے کہ، 0:05:06.360,0:05:08.736 دبلے بدن کو خوبصورتی کے ایک[br]عنصر کے طور پر دکھانا 0:05:08.760,0:05:12.576 کچھ خواتین میں اپنے جسم سے متعلق[br]غیر تسلی بخش خیالات، اور اپنے بدن سے متعلق 0:05:12.600,0:05:17.016 احساس کمتری جیسے خیالات کی وجہ بن سکتا ہے۔ 0:05:17.040,0:05:19.016 یقیناً، ہم جو کچھ اسکرین پر دیکھتے ہیں 0:05:19.040,0:05:21.016 اور جو کچھ حقیقی دنیا میں نظر آتا ہے، 0:05:21.040,0:05:22.776 وہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ 0:05:22.800,0:05:24.056 وہ ہرگز ایک سا نہیں ہوتا! 0:05:24.080,0:05:26.336 سچ میں، اگر ہم پردہ سیمیں[br]کی دنیا میں جیتے ہوتے، 0:05:26.360,0:05:29.960 تو اب تک آبادی کے بد ترین[br]مسائل سے دوچار ہوچکے ہوتے۔ 0:05:30.000,0:05:32.050 تو، جیسے ہی مجھے ان اطوار[br]کا پتہ چلا، تو 0:05:32.070,0:05:34.150 میں نے وجہ جاننا چاہی، 0:05:34.160,0:05:38.056 پتہ یہ چلا کہ اسکرین پر[br]اس ناانصافی کی دو وجوہات ہیں: 0:05:38.080,0:05:41.176 کہانی نویسوں کی اپنی جنس[br]اور ناظرین کے غلط تصورات۔ 0:05:41.200,0:05:42.936 جلدی سے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ 0:05:42.960,0:05:45.896 اگر میرے نشاندہی کئے ہوئے [br]کسی انداز کو آپ بدلنا چاہیں، 0:05:45.920,0:05:48.376 تو صرف آپ کو خاتون ڈائریکٹرز[br]رکھنا ہوں گی۔ 0:05:48.400,0:05:50.416 معلوم ہوتا ہے کہ خاتون ڈائریکٹرز 0:05:50.440,0:05:54.936 کو جوڑا جاتا ہے مختصرفلموں اور[br]آزاد فلموں سے، 0:05:54.960,0:05:56.776 اسکرین پرزیادہ لڑکیوں اور خواتین سے، 0:05:56.800,0:05:59.416 اور ان کے گرد گھومتی مزید کہانیوں سے، 0:05:59.440,0:06:03.976 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کی[br]خواتین کی کہانیوں سے، 0:06:04.000,0:06:06.896 جو میرے خیال سے سامعین کے لئے[br]اچھی خبر ہے۔ 0:06:06.920,0:06:08.856 زیادہ نظرانداز کئے گئے ۔۔ 0:06:08.880,0:06:10.216 (قہقہہ) 0:06:10.240,0:06:11.456 معذرت چاہتی ہوں۔ 0:06:11.480,0:06:13.256 (قہقہہ) 0:06:13.280,0:06:14.536 معذرت، جس کی ضرورت نہیں۔ 0:06:14.560,0:06:18.216 مزید نظرانداز شدہ کردار [br]رنگ ونسل کی بنیاد پر، 0:06:18.240,0:06:19.536 اور سب سے ضروری، 0:06:19.560,0:06:21.936 پس کیمرا کام کرنے والی مزید خواتین 0:06:21.960,0:06:24.056 فلمسازی کے اہم عہدوں پر۔ 0:06:24.080,0:06:27.816 یہ ہے زیر نظر مسئلے کا آسان حل۔ 0:06:27.840,0:06:29.056 واقعی ہے؟ 0:06:29.080,0:06:30.856 حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ 0:06:30.880,0:06:34.136 800 فلمیں، 2007-2015، 0:06:34.160,0:06:35.736 886 ڈائریکٹرز۔ 0:06:35.760,0:06:39.376 صرف 4.1 فیصد خواتین ہیں۔ 0:06:39.400,0:06:42.296 جن میں صرف تین افریقی-امریکی یا[br]سیاہ فام ہیں، 0:06:42.320,0:06:44.800 اور فقط ایک خاتون ایشیائی تھی۔ 0:06:45.520,0:06:49.016 آخر خواتین ڈائریکٹرز کو لینے میں 0:06:49.040,0:06:50.816 ایسی کیا مشکل ہے جب کہ 0:06:50.840,0:06:53.496 اگر وہ اس مسئلے کے حل کا ایک حصہ ہیں؟ 0:06:53.520,0:06:55.296 تو، اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے، 0:06:55.320,0:06:56.520 ہم نے ایک تجزیہ کیا۔ 0:06:56.940,0:06:59.416 ہم نے فلم انڈسٹری کے درجن بھر لوگوں[br]سے انٹرویو کئے 0:06:59.440,0:07:01.856 اور ان سے ڈائرکٹرز کے متعلق پوچھا۔ 0:07:01.880,0:07:05.696 پتہ چلا کہ عورتیں ہوں یا مرد، وہ 0:07:05.720,0:07:07.376 جب بھی ڈائرکٹر کا تصور کرتے ہیں، 0:07:07.400,0:07:08.976 تو ذہن میں ایک مرد ہی آتا ہے۔ 0:07:09.000,0:07:11.856 ان کے خیال میں رہنمائی کی صلاحیت 0:07:11.880,0:07:14.136 صرف مردوں کی فطرت سے جڑی ہے۔ 0:07:14.160,0:07:17.336 تو جب وہ ایک ڈائرکٹر بھرتی [br]کرنے کا سوچتے ہیں 0:07:17.360,0:07:19.656 جو عملے پر حکم چلا سکے،[br]جہاز کی رہنمائی کرسکے، 0:07:19.680,0:07:22.056 ایک صاحب بصیرت یا مدبّر کے طور پر، 0:07:22.080,0:07:24.336 اور وہ سب جو ہم سن چکے ہیں -- 0:07:24.360,0:07:27.360 تو ان کی سوچ اور پسند ایک [br]مرد کو ہی سامنے لے کر آتی ہے۔ 0:07:27.840,0:07:30.296 ایک ڈائرکٹر یا ایک رہنما کا تصور 0:07:30.320,0:07:33.976 ایک عورت سے جوڑتے ہوئے[br]نامناسب سا لگتا ہے۔ 0:07:34.000,0:07:36.016 یہ کردار ملتے جلتے نہیں لگتے، 0:07:36.040,0:07:40.176 یہی بات نفسیاتی بنیادوں پر کی گئی[br]تحقیق سے بھی ثابت ہے۔ 0:07:40.200,0:07:43.336 پردہ سیمیں پر ناانصافی کی دوسری وجہ 0:07:43.360,0:07:45.936 ناضرین کے غلط تصورات ہیں۔ 0:07:45.960,0:07:47.616 مجھےاس مجمع کو بتانے کی[br]ضرورت نہیں: 0:07:47.640,0:07:50.896 اس ملک کے 50 فیصد وہ لوگ[br]جو فلم کے ٹکٹ خریدتے ہیں 0:07:50.920,0:07:52.896 لڑکیاں اور خواتین ہیں۔ 0:07:52.920,0:07:54.136 صحیح؟ 0:07:54.160,0:07:59.496 مگرپھر بھی ہمیں قابل قدر و منافع بخش [br]ناظر کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔ 0:07:59.520,0:08:01.736 مزید، کچھ اور غلط تصورات بھی ہیں 0:08:01.760,0:08:04.856 کہ کیا ایک عورت فلم کا آغاز کر سکتی ہے۔ 0:08:04.880,0:08:07.736 فلم کا آغاز کرنے کا مطلب ہے اگر عورت[br]مرکزی کردار ہے، 0:08:07.760,0:08:09.696 لگایا ہوا سرمایہ اس طرح [br]واپس نہیں آسکتا 0:08:09.720,0:08:12.680 جیسا کہ ایک مرد کو مرکزی[br]کردار دینے پر آتا ہے۔ 0:08:13.440,0:08:17.096 یہ خام خیالی دراصل کافی مہنگی ہے۔ 0:08:17.120,0:08:18.336 صحیح؟ 0:08:18.360,0:08:20.656 خصوصاً فرنچائزوں کی کامیابی[br]کے اس دور میں 0:08:20.680,0:08:22.776 جیسے "ہنگر گیمز"، 0:08:22.800,0:08:24.016 "پچ پرفیکٹ" 0:08:24.040,0:08:28.720 یا وہ چھوٹے بجٹ کی آزاد فلم،[br]": سٹار وارز: دی فورس اویکنز". 0:08:29.840,0:08:33.216 ہمارے اپنے معاشی تجزیئے کے مطابق[br]مرکزی کردار میں جنسی تفریق سے 0:08:33.240,0:08:36.736 امریکہ کی حد تک معاشی کامیابی [br]پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ 0:08:36.760,0:08:38.056 تو پھر کس کا پڑتا ہے؟ 0:08:38.080,0:08:39.936 صرف تخلیق پر لگایا گیا سرمایہ 0:08:39.960,0:08:45.560 یا اس کے ساتھ ساتھ فلم کی ملکی سطح[br]پر تقیسیم کاری کتنی زیادہ ہے۔ 0:08:46.400,0:08:48.480 یہ مرکزی کردار کی جنس نہیں ہے۔ 0:08:48.960,0:08:53.336 تو اس مقام پر تو ہم سب کو ہی[br]ٹھیک ٹھاک اداس ہوجانا چاہئے۔ 0:08:53.360,0:08:54.896 پچاس سال میں کوئی تبدیلی نہیں، 0:08:54.920,0:08:57.416 محض چند خواتین ڈائرکٹرز[br]کیمرے کے پیچھے مصروف عمل ہیں 0:08:57.416,0:09:01.360 اور تفریحی شعبہ ہمیں ایک ناظر کی حیثیت [br]سے بھی قابل بھروسہ نہیں سمجھتا۔ 0:09:02.240,0:09:04.616 میں نے آپ کو بتایا تھا کہ[br]امید کی ایک کرن موجود ہے، 0:09:04.640,0:09:05.840 اور وہ یقیناً ہے۔ 0:09:06.680,0:09:09.976 اصل میں اس مسئلے کے حل کے لئے 0:09:10.000,0:09:11.536 کچھ سادے مگر ٹھوس طریقے ہیں 0:09:11.560,0:09:13.176 جن میں کہانی نویسوں سے لے کر، 0:09:13.200,0:09:15.416 اعلٰی عہدیدار اور صارفین کی شمولیت ہو 0:09:15.440,0:09:17.776 جیسے اس کمرے میں موجود افراد ۔ 0:09:17.800,0:09:19.696 ان میں سے چند پر بات کرتے ہیں۔ 0:09:19.720,0:09:22.176 پہلا، جسے میں کہتی ہوں،[br]"پانچ کا اضافہ کیجئے۔" 0:09:22.200,0:09:25.256 کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ہم[br]اگلے سال کی 100 کامیاب فلمیں لیں 0:09:25.280,0:09:28.496 اور ان میں محض پانچ خواتین کے[br]بولتے کردار بڑھا دیں 0:09:28.520,0:09:29.936 ان میں سے ہرفلم میں، 0:09:29.960,0:09:31.576 تو یہ ایک نئی رسم ہو گی۔ 0:09:31.600,0:09:34.376 اگر ہم یہ کام تین متواتر[br]سالوں تک کرتے رہیں، 0:09:34.400,0:09:36.416 تو ہم تقریباً نصف صدی میں پہلی بار 0:09:36.440,0:09:41.000 جنسیت کی بنیاد پر تقسیم میں برابری[br]کی سطح پر آ سکیں گے۔ 0:09:41.640,0:09:44.896 اس طریقہ کار میں بہت سے فائدے ہیں۔ 0:09:44.920,0:09:48.856 پہلا، اس سے مرد اداکاروں کی نوکری[br]پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 0:09:48.880,0:09:50.216 خدانخواستہ۔ 0:09:50.240,0:09:52.656 (قہقہہ) 0:09:52.680,0:09:56.520 دوسرے، یہ اصل میں کافی کم خرچ ہے۔[br]اس میں کوئی خاص خرچ بڑھنے والا نہیں ہے۔ 0:09:56.520,0:09:58.566 تیسرا، باصلاحیت لوگوں[br]کے لئے راستہ کھلے گا۔ 0:09:58.566,0:10:01.266 اور چوتھا، یہ تخلیق کے عمل کو[br]انسانی بنیادوں پر رکھے گا۔ 0:10:01.266,0:10:04.960 کیوں؟ کیونکہ اس سے یقینی ہو گا کہ[br]عورتیں بھی سیٹ پر موجود ہیں۔ 0:10:05.360,0:10:08.160 دوسرا حل، صف اول کے[br]باصلاحیت لوگوں کے لئے۔ 0:10:08.800,0:10:12.376 ہم جانتے ہیں کہ صف اول کے اداکار[br]اپنے معاہدوں میں شرائط رکھ سکتے ہیں، 0:10:12.400,0:10:16.096 خصوصاً وہ جو ہالی وڈ کی بہترین[br]فلموں کا حصہ ہوتے ہیں۔ 0:10:16.120,0:10:17.856 کیا ہو اگر وہ صف اول کے فنکار 0:10:17.880,0:10:21.976 اپنے معاہدوں یا شمولیت کی دستاویز میں 0:10:22.000,0:10:24.056 صرف ایک شق کا اضافہ کردیں؟ 0:10:24.080,0:10:26.016 اب، اس بات کا کیا مطلب ہے؟ 0:10:26.040,0:10:27.736 شائد آپ یہ نہ جانتے ہوں، 0:10:27.760,0:10:29.096 ایک عام فیچر فلم میں تقریباً 0:10:29.120,0:10:31.800 40 سے 45 بولتے ہوئے کردار ہوتے ہیں۔ 0:10:32.520,0:10:35.936 میرا ماننا ہے کہ ان میں سے صرف[br]8 سے 10 کردار دراصل 0:10:35.960,0:10:38.976 کہانی سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ 0:10:39.000,0:10:41.016 "ایونیجر" کے علاوہ، ہیں نا؟ 0:10:41.040,0:10:42.720 "ایونیجر" میں کچھ زیادہ ہیں۔ 0:10:43.680,0:10:46.056 باقی 30 یا جتنے بھی کردار ہوتے ہیں، 0:10:46.080,0:10:48.496 تو کوئی وجہ نہیں ہوتی کہ وہ چھوٹے کردار 0:10:48.520,0:10:51.416 کسی طرح ماحول اور منظر سے[br]یا پھر کہانی کے مقام سے 0:10:51.440,0:10:54.640 مطابقت نہ رکھ رہے ہوں۔ 0:10:55.120,0:10:58.696 صف اول کے فنکاروں کی اپنے معاہدوں میں[br]مسابقت کی ایک چھوٹی سی شق 0:10:58.720,0:11:01.136 یہ باور کرا سکتی ہے کہ وہ کردار 0:11:01.160,0:11:04.456 اس دنیا سے مطابقت رکھتے ہوں[br]جس میں ہم رہ رہے ہیں۔ 0:11:04.480,0:11:07.016 تو پھر کوئی وجہ نہیں ہوگی جب کوئی ادارہ، 0:11:07.040,0:11:09.216 کوئی اسٹوڈیو یا تخلیق کار کمپنی 0:11:09.240,0:11:12.856 معاہدوں کی اسی زبان کو اپنا نہیں سکے 0:11:12.880,0:11:15.696 اپنے معاملات کو طے کرنے کے دوران۔ 0:11:15.720,0:11:17.376 تیسرا حل: 0:11:17.400,0:11:19.736 یہ تفریح کی صنعت کے لئے ہے, 0:11:19.760,0:11:20.976 خصوصاً ہالی وڈ کے لئے، 0:11:21.000,0:11:23.936 کہ وہ ڈائرکٹرز کی بھرتی کے وقت 0:11:23.960,0:11:27.616 'رونی اصول' کو اختیار کریں۔ 0:11:27.640,0:11:30.256 جیسے کہ اب این ایف ایل کے لئے[br]'رونی اصول' مقرر ہے تو 0:11:30.280,0:11:34.136 جب ایک ٹیم ادارے سے باہر کا[br]کوچ بھرتی کرنا چاہے، تو انھیں 0:11:34.160,0:11:38.096 ایک اقلیتی پس منظر رکھنے والے [br]امیدوار کا انٹرویو کرنا ہوتا ہے۔ 0:11:38.120,0:11:42.216 یہی اصول ہالی وڈ کی فلموں[br]پر نافذ کیا جاسکتا ہے۔ 0:11:42.240,0:11:43.456 کیسے؟ 0:11:43.480,0:11:44.936 ان صف اول کی فلموں کے لئے، 0:11:44.960,0:11:48.416 نمائندے اور اعلیٰ عہدیدار یہ یقین کر لیں 0:11:48.440,0:11:53.656 کہ خواتین اور رنگدار نسلوں کے لوگ[br]نہ صرف انتخاب کی فہرست کا حصہ ہوں، 0:11:53.680,0:11:57.056 بلکہ اس نوکری کے لئے ان کا[br]انٹرویو بھی ضرور ہو۔ 0:11:57.080,0:11:58.576 اب، ہوسکتا ہے کوئی کہے، 0:11:58.600,0:12:00.016 بھئی یہ کیوں ضروری ہے؟ 0:12:00.040,0:12:05.256 کیوںکہ اس سے بھرتی کرنے والے[br]خواتین ڈائرکٹرز سے متعارف ہوسکیں گے 0:12:05.280,0:12:09.720 جو کہ دوسری صورت میں معاندانہ[br]بھرتیوں کا شکار ہوجایا کرتی ہیں۔ 0:12:10.440,0:12:11.896 چوتھا حل 0:12:11.920,0:12:14.160 میرے اور آپ جیسے صارفین سے متعلق ہے۔ 0:12:15.030,0:12:18.256 اگرہم خواتین پر یا ان کی بنائی ہوئی[br]مزید فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، 0:12:18.280,0:12:19.960 تو ہمیں ان کا ساتھ دینا ہوگا۔ 0:12:20.480,0:12:22.976 یعنی آزاد تھیٹرز کا رخ بھی کرنا ہوسکتا ہے 0:12:23.000,0:12:24.936 بجائے ملٹی پلیکس سنیما گھروں کے۔ 0:12:24.960,0:12:28.456 یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ہمیں گہرائی میں[br]جا کر آن لائن تلاش کا سہارا لینا پڑے 0:12:28.480,0:12:31.056 تاکہ خواتین ڈائرکٹرز کی فلمیں[br]تلاش کرسکیں۔ 0:12:31.080,0:12:33.936 یا پھرایک چیک لکھ کر کسی ایسی فلم [br]کی مالی مدد بھی کی جائے، 0:12:33.960,0:12:38.456 جو خصوصاً کسی ایسی خاتون ڈائرکٹر[br]کی ہو جو اقلیتی طبقے سے ہو۔ 0:12:38.480,0:12:39.696 ٹھیک ہے؟ 0:12:39.720,0:12:42.376 ہمیں ان کمپنیوں کو لکھنا ہوگا،[br]فون کرنا ہوں گے۔ 0:12:42.400,0:12:44.258 جو فلمیں بناتی ہیں یا [br]تقسیم کرتی ہیں، 0:12:44.282,0:12:47.176 اور ہمیں اپنے سوشل میڈیا[br]اکاونٹس پر پوسٹ کرنا ہوگا 0:12:47.200,0:12:50.296 جب ہم خواتین کی ایک نمایاں [br]شمولیت دیکھنا چاہیں گے 0:12:50.320,0:12:51.576 پردہ سیمیں پر، 0:12:51.600,0:12:54.960 اور سب سے ضروری،[br]کیمرہ کے پیچھے موجود خواتین۔ 0:12:55.520,0:13:00.600 ہمیں اپنی آوازوں کو قابل سماعت بنانا ہو گا[br]اور اپنے پیسوں کا بدل حاصل کرنا ہو گا۔ 0:13:01.400,0:13:06.960 اب حقیقتاً، ہم میں یہ صلاحیت ہے[br]کہ اس موضوع پر دنیا کو بدل سکیں۔ 0:13:07.640,0:13:10.096 امریکہ اور اس کے موضوعات، 0:13:10.120,0:13:11.616 خصوصاً اس کی فلمیں، 0:13:11.640,0:13:16.656 پوری دنیا کی توجہ اپنی[br]طرف مبذول کرا چکی ہیں۔ 0:13:16.680,0:13:17.880 عالمی سطح پر۔ 0:13:18.840,0:13:23.216 اس کا مطلب ہے کہ اس کی فلمی صنعت[br]بے مثال صلاحیت رکھتی ہے 0:13:23.240,0:13:28.256 اس دنیا کو برابری کی تعلیم [br]دینے والی کہانیوں 0:13:28.280,0:13:30.496 سے متعارف کرانے کی۔ 0:13:30.520,0:13:32.416 سوچئے کیا ہو، اگر فلم انڈسٹری 0:13:32.440,0:13:35.976 اپنی اقدار کو ویسا ہی بنا لے جیسا کہ 0:13:36.000,0:13:37.720 پردے پردکھایا جاتا ہے۔ 0:13:38.280,0:13:40.376 اسی کی وجہ سے پروان چڑھ سکتی ہیں 0:13:40.400,0:13:43.656 شمولیت اورقبولیت لڑکیوں اور عورتوں کے لئے، 0:13:43.680,0:13:45.176 مختلف رنگ و نسل کے لئے، 0:13:45.200,0:13:47.056 مختلف جنسیاتی ترجیح رکھنے والوں کے لئے، 0:13:47.080,0:13:48.856 معذور افراد کے لئے، 0:13:48.880,0:13:52.800 اور دنیا کے بہت سے دوسرے افراد کے لئے۔ 0:13:53.520,0:14:00.056 اس سب کے لئے فلم انڈسٹری کو صرف[br]اپنے پوشیدہ ہتھیار کو استعمال کرنا ہوگا، 0:14:00.080,0:14:02.360 اور وہ ہے کہانیوں کا پیش کرنا۔ 0:14:03.320,0:14:05.696 جیسا کہ اپنی گفتگو کے شروع میں، 0:14:05.720,0:14:08.136 میں نے کہا تھا کہ فلمیں -- 0:14:08.160,0:14:10.696 ہمیں دوسری دنیا میں لے جا سکتی ہیں، 0:14:10.720,0:14:16.080 مگر اب میں یہ کہنا چاہوں گی، [br]کہ فلمیں ہمیں تبدیل کرسکتی ہیں۔ 0:14:16.760,0:14:18.656 اس کمرے میں موجود ہم میں سے کسی نے بھی 0:14:18.680,0:14:22.936 کبھی تجربہ یا تصور نہیں کیا کہ [br]کسی کہانی کا منظر نامہ 0:14:22.960,0:14:26.456 خواتین کرداروں سے مکمل مزئین ہو، 0:14:26.480,0:14:27.976 ہم میں سے کسی نے بھی نہیں، 0:14:28.000,0:14:30.736 کیوں کہ اعداد ابھی بدلے نہیں ہیں۔ 0:14:30.760,0:14:34.856 کیا ہو گا اگر سامعین اور ناظرین [br]کی اگلی نسلیں 0:14:34.880,0:14:39.256 فلموں کے ایک بالکل الگ تصور[br]کے ساتھ بڑی ہوں؟ 0:14:39.280,0:14:40.536 تب کیا ہوگا؟ 0:14:40.560,0:14:42.536 میں آج یہاں آپ کو بتانے آئی ہوں کہ 0:14:42.560,0:14:46.616 فلم میں ہم جو دیکھتے ہیں وہ نہ صرف[br]بدل دینا ممکن ہے بلکہ 0:14:46.640,0:14:50.720 میں اسے بدل دینے کے لئے بیتاب ہوں۔ 0:14:51.400,0:14:55.696 تو آئیں اس بات پر متفق ہوں[br]کہ آج سے ہی اس پرعمل کریں 0:14:55.720,0:14:59.320 اس غائب کر دینے کے روئیے[br]کو ختم کرنے کے لئے۔ 0:14:59.710,0:15:02.256 اور اس بارے میں آج عملی قدم [br]اٹھانے پر متفق ہوجائیں 0:15:02.280,0:15:06.696 کہ امریکہ اور دنیا بھر کے ناظرین و سامعین 0:15:06.720,0:15:09.856 مزید بہتری کا حق رکھتے اور چاہتے ہیں۔ 0:15:09.880,0:15:12.456 اور آج مان لیجئے 0:15:12.480,0:15:17.656 کہ ناظرین و سامعین کی اگلی نسل، 0:15:17.680,0:15:20.856 ان کہانیوں کو دیکھنے کا حق رکھتی ہے 0:15:20.880,0:15:24.016 جو ہم کبھی نہ دیکھ سکے۔ 0:15:24.040,0:15:25.256 شکریہ 0:15:25.280,0:15:31.004 (تالیاں)