WEBVTT 00:00:00.000 --> 00:00:03.561 یہ میری بھتیجی سٹیلا ہے. 00:00:03.561 --> 00:00:06.057 ابھی ایک سال کی ہوئی ہے اور چلنا شروع کیا ہے۔ 00:00:06.057 --> 00:00:09.057 اور وہ بہت مزے سے چلتی ہے جیسے اکژ ایک سالہ بچے چلتے ہیں، 00:00:09.057 --> 00:00:14.273 ایسا جیسے اسکا جسم اسکے اخیتیار سے ذیادہ تیزی سے چلنے لگا ہے۔ 00:00:14.273 --> 00:00:16.762 یہ بہت دلکش لگتا ہے۔ 00:00:16.762 --> 00:00:19.380 فلحال اسکا پسندیدہ کام 00:00:19.380 --> 00:00:21.844 خود کو آئینے میں دیکھنا ہے۔ 00:00:21.844 --> 00:00:24.999 اسے اپنے عکس سے محبت یے۔ 00:00:24.999 --> 00:00:31.371 کھلکھلا کر شور کرتی ہے اور ہنستے ہوے خود کو چومتی ہے۔ 00:00:31.371 --> 00:00:33.384 یہ بہت خوبصورت ہے۔ 00:00:33.384 --> 00:00:38.676 اسکی سہلیاں بھی یہی کرتیں ہیں اور میری ماں کہتی ہے کہ میں بھی ایسا ہی کرتی تھی، 00:00:38.676 --> 00:00:40.191 اور میں یہ سوچنے لگی کہ: 00:00:40.191 --> 00:00:43.648 میں نے یہ کب کرنا چھوڑ دیا؟ 00:00:43.648 --> 00:00:48.951 کب اچانک اپنے سراپے سے پیار کرنا مناسب نہں رہتا؟ NOTE Paragraph 00:00:48.951 --> 00:00:51.636 کیونکہ ہم یہ نہں کرتے۔ 00:00:51.636 --> 00:00:55.065 دس ہزار لوگ ہرمہینے گوگل کرتے ہیں، 00:00:55.065 --> 00:00:57.211 "کیا میں بدصورت ہوں؟" 00:00:57.211 --> 00:01:01.734 فائی سے ملیے۔ یہ 13 سال کی ہیں اور ڈینور میں رہتی ہے۔ 00:01:01.734 --> 00:01:05.708 ہر نوجوان کی طرح وہ پسند کیا جانا چاہتی ہے. 00:01:05.708 --> 00:01:07.517 یہ اتوار کی رات ہے۔ 00:01:07.517 --> 00:01:10.211 وہ اسکول کے آنے والے ہفتے کے لیے تیار ہو رہی ہے۔ 00:01:10.211 --> 00:01:12.497 اور تھوڑا گھبرا رہی ہے اور پریشان ہے کیونکہ 00:01:12.497 --> 00:01:15.106 اپنی ماں سے ہر وقت سننے کے باوجود 00:01:15.106 --> 00:01:17.452 کہ وہ خوبصورت ہے، 00:01:17.452 --> 00:01:23.364 روزانہ کوئی اسے سکول میں یہ کہہ دیتا ہے کہ وہ بدصورت ہے۔ 00:01:23.364 --> 00:01:26.629 اپنی ماں اور سکول کے دوستوں کی باتوں میں تضاد 00:01:26.629 --> 00:01:29.653 یا اپنے ساتھیوں کی باتیں سن کر، 00:01:29.653 --> 00:01:32.018 اسے پتہ نہیں کہ کس کی بات پہ یقین کرے۔ 00:01:32.018 --> 00:01:35.967 تو اس نے یو ٹیوب پر اپنی ویڈیو لگائی، 00:01:35.967 --> 00:01:38.293 اور لوگوں سے یہ پوچھا کہ، 00:01:38.293 --> 00:01:40.410 "میں خوبصورت ہوں یا بد صورت ہوں؟" 00:01:40.410 --> 00:01:45.415 فائی کو ابھی تک 13،000 جواب ملے ہیں۔ 00:01:45.415 --> 00:01:49.019 ان میں سے کچھ اتنے بد لحاض ہیں کہ انہوں نے سوچا تک نہیں۔ 00:01:49.019 --> 00:01:54.950 یہ ایک عام، صحت مند سی نوجوان لڑکی کو جواب مل رہے ہیں 00:01:54.950 --> 00:01:59.184 جو زندگی کے ایک نازک موڑ پہ ہے۔ 00:01:59.184 --> 00:02:03.081 ہزاروں لوگ اسی طرح کی ویڈوز لگا رہے ہیں، 00:02:03.081 --> 00:02:06.918 جن میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے۔ NOTE Paragraph 00:02:06.918 --> 00:02:08.867 لیکن وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ 00:02:08.867 --> 00:02:12.774 شاید، آج کے نوجوان کم ہی اکیلے ہوتے ہیں. 00:02:12.774 --> 00:02:17.604 وہ ہر وقت آن لائن اور دستیاب رہنے کے دبائو کا شکار ہیں، 00:02:17.604 --> 00:02:22.145 باتیں کرنا، پیغام بھیجنا، پسند کرنا، تبصرہ کرنا یا کچھ نہ کچھ شیئر کرتے رہنا — 00:02:22.145 --> 00:02:24.062 یہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ 00:02:24.062 --> 00:02:27.012 اس سے پہلے ہم کبھی اتنے جڑے ہوئے نہیں تھے، 00:02:27.012 --> 00:02:31.772 ہر وقت اور یر جگہ، وہ بھی کم عمری میں۔ 00:02:31.772 --> 00:02:36.632 اور جیسے ایک ماں نے مجھے بتایا، لگتا ہے روز رات کو کمرے میں ہلہ گلا ہوتا ہے۔ 00:02:36.632 --> 00:02:40.071 کوئی رازداری نہں رہی. 00:02:40.071 --> 00:02:44.424 اسکی وجہ سے مسلسل سماجی دباؤ برداشت کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ 00:02:44.424 --> 00:02:49.302 خود کو جانچنے کا یہ طریقہ چل نکلا ہے کہ ہمیں 00:02:49.302 --> 00:02:51.013 کتنے لائیکس ملے 00:02:51.013 --> 00:02:54.012 اور کس طرح کے تبصرے ملتے ہیں۔ 00:02:54.012 --> 00:02:58.591 آن لائین اورآف لائین زندگی میں کوئی فرق نہں رہا۔ 00:02:58.591 --> 00:03:04.164 حقیقی اور مصنوعی میں فرق ختم ہو گیا ہے۔ 00:03:04.164 --> 00:03:07.955 اور یہ فرق بھی کہ کیا حقیقی ہے 00:03:07.955 --> 00:03:10.241 اور کس میں ڈیجیٹل ہیرا پھیری کی گئی ہے. NOTE Paragraph 00:03:10.241 --> 00:03:15.886 کس کی زندگی میں کوئی خاص بات ہے بلمقابل کوئی روزمرہ کی عام سی بات ہے۔ 00:03:15.886 --> 00:03:19.017 اور وہ رہنما ئی کے لیے کہاں دیکھ رہے ہیں؟ 00:03:19.017 --> 00:03:22.829 آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آجکل کی لڑکیوں کی 00:03:22.829 --> 00:03:24.441 نیوز فیڈ میں کیا ہوتا ہے۔ 00:03:24.441 --> 00:03:27.655 دبلی پتلی ماڈلز کی اب بھی کیٹ واکس میں بھرمار ہے۔ 00:03:27.655 --> 00:03:30.312 مصنوعی بناوٹ معمول کی بات ہے۔ 00:03:30.312 --> 00:03:32.923 اور ٹرینڈ جیسے #thinspiration, #thighgap, 00:03:32.923 --> 00:03:35.042 #bikinibridge اور #proana۔ 00:03:35.042 --> 00:03:38.586 جو #proana کا مطلب نہیں جانتے، یہ ہے کم کھانے کو جنون کی حد تک اپنانا۔ 00:03:38.586 --> 00:03:43.427 یہ تضحیک والے رجحانات عام ہیں اور 00:03:43.427 --> 00:03:45.631 عورت کی تذلیل کا باعث ہیں۔ 00:03:45.631 --> 00:03:51.608 لڑکیوں کی رہنما کون ہیں، اسکا اندازہ لگانا مشکل نہں۔ 00:03:51.608 --> 00:03:54.057 لیکن لڑکے بھی اس سے محفوظ نہں ہیں. 00:03:54.057 --> 00:03:59.189 گڑھے ہوئے جبڑے، ہیروز جیسے کسرتی بدن اور NOTE Paragraph 00:03:59.189 --> 00:04:01.707 بے راہ رو فنکار، انکے رہنما ہیں۔ 00:04:01.707 --> 00:04:04.079 لیکن اس سب میں برا کیا ہے؟ 00:04:04.079 --> 00:04:11.132 بےشک ہم اپنے بچوں کو تندرست اور متوازن اشخاص کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ 00:04:11.132 --> 00:04:15.008 لیکن اس ظاہر پسند کلچر میں ہم اپنے بچوں کو 00:04:15.008 --> 00:04:19.816 اپنا وقت اور ذہنی صلاحیتیں ظاہری صورت پر لگانا سکھا رہے ہیں 00:04:19.816 --> 00:04:24.111 نہ کہ شخصیت کے دوسرے پہلووٗں کو نمایاں کرنے میں۔ 00:04:24.111 --> 00:04:28.221 لہذا ان کے تعلقات، جسمانی صلاحیتوں کی ترقی، 00:04:28.221 --> 00:04:32.256 اور ان کی پڑھائی اور دیگر امور پر اثر ہوتا ہے۔ 00:04:32.256 --> 00:04:37.858 دس میں سے چھ لڑکیاں کچھ کرنے سے انکاری ہیں کیونکہ وہ سمجھتیں ہیں کہ 00:04:37.858 --> 00:04:39.722 وہ خوبصورت نہیں ہیں۔ 00:04:39.722 --> 00:04:42.104 یہ کوئی معمولی سرگرمیاں نہں ہیں۔ 00:04:42.104 --> 00:04:46.008 یہ انسان کی بڑھوتری کے لیے بنیادی سرگرمیاں ہیں 00:04:46.008 --> 00:04:51.358 سماج اور افرادی قوت کے لیے۔ 00:04:51.358 --> 00:04:57.279 اکتیس فیصد یعنی تین نوجوانوں میں ایک کتراتا ہے 00:04:57.279 --> 00:04:58.851 کلاس میں بولنے سے۔ وہ کلاس میں 00:04:58.851 --> 00:05:00.982 بحث میں حصہ لینے سے کتراتے ہیں 00:05:00.982 --> 00:05:04.232 کیونکہ وہ نہں چاہتے کہ کوئی انکی شکل و صورت پر توجہ دے۔ 00:05:04.232 --> 00:05:07.089 پانچ میں سے ایک کلاس میں ہی نہں آتے 00:05:07.089 --> 00:05:09.456 جب انکا دل نہں کرتا۔ 00:05:09.456 --> 00:05:11.246 اور جب امتحانات کی باری آتی ہے، 00:05:11.266 --> 00:05:13.225 اگر آپکو لگتا ہے کہ آپ بہت اچھے نہں لگ رہے 00:05:13.225 --> 00:05:16.561 خاص طور پہ اگر آپ پتلے نہں ہیں، 00:05:16.561 --> 00:05:19.667 تو آپکے مجوعی نمبروں کا تناسب کم رہے گا 00:05:19.667 --> 00:05:22.464 اپنے ساتھیوں سے جو اسکی پروا نہیں کرتے۔ 00:05:22.464 --> 00:05:25.607 یہ فن لینڈ، امریکہ اور چین میں یکساں ہے، 00:05:25.607 --> 00:05:31.664 سچ ہے، قطع نظر کہ آپ میں کتنی صلاحیت ہے۔ 00:05:31.664 --> 00:05:34.546 ہم اصل میں بات کر رہے ہیں کہ 00:05:34.546 --> 00:05:39.789 آپکے خیال میں آپ کیسے لگتے ہیں نہ کہ اصل میں آپ کیسے ہیں۔ NOTE Paragraph 00:05:39.789 --> 00:05:44.544 کم جسمانی اعتماد تعلیمی کامیابی پر اثر کر رہا ہے. 00:05:44.544 --> 00:05:46.952 لیکن یہ صحت کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے. 00:05:46.952 --> 00:05:50.534 کم جسمانی اعتماد والے نوعمر افراد کم جسمانی سرگرمی کرتے ہیں، 00:05:50.534 --> 00:05:52.657 کم پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں، 00:05:52.657 --> 00:05:55.692 غیر صحت مند وزن کم کرنے کے عمل اختیار کرتے ہیں 00:05:55.692 --> 00:05:58.101 جو خوراک کے امراض کا سبب بنتا ہے۔ 00:05:58.101 --> 00:06:00.654 وہ خود اعتمادی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں. 00:06:00.654 --> 00:06:02.740 وہ ارد گرد کے لوگوں سے جلدی متاثر ہوتے ہیں 00:06:02.740 --> 00:06:05.488 اور وہ ذہنی دباو کے زیادہ خطرے میں ہوتےہیں. 00:06:05.488 --> 00:06:09.416 اور ہمیں لگتا ہے کہ ان وجوہات کی بنا پر انہیں زیادہ خطرہ ہے 00:06:09.416 --> 00:06:13.141 شراب اور منشیات سے، 00:06:13.141 --> 00:06:18.552 بےتحاشا ڈائیٹنگ، کاسمیٹیک سرجری، نو عمری میں غیر محفوظ جنسی تعلقات سے; 00:06:18.552 --> 00:06:20.682 اور خود اذیتی سے۔ 00:06:20.682 --> 00:06:24.816 بہترین جسم کی خواہش ہمارے صحت کے نظام پر برا اثر ڈال رہی ہے NOTE Paragraph 00:06:24.816 --> 00:06:29.263 اور ہماری حکومتوں کو اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔ 00:06:29.263 --> 00:06:31.916 اور ہم اس سے باہر نہں نکل رہے۔ 00:06:31.916 --> 00:06:34.815 وہ خواتین جو خود کو زیادہ وزنی سمجھتی ہیں، 00:06:34.815 --> 00:06:37.567 چاہے وہ ہوں یا نہ ہوں — 00:06:37.567 --> 00:06:40.877 غیرحاضری کی زیادہ شرح رکھتی ہیں. 00:06:40.877 --> 00:06:42.934 سترہ فیصد عورتیں 00:06:42.934 --> 00:06:45.651 نوکری کے انٹرویو کے لیے نہں آئیں گی NOTE Paragraph 00:06:45.651 --> 00:06:50.961 اگر انکے خیال میں اس دن وہ اچھی نہں لگ رہی ہوں گی۔ 00:06:50.961 --> 00:06:52.866 زرا سوچیے کہ یہ ہماری 00:06:52.866 --> 00:06:54.582 معیشت پہ کیا اثر کر رہا ہے۔ 00:06:54.582 --> 00:06:56.444 اگر ہم اس پر قابو پا لیں تو 00:06:56.444 --> 00:06:58.754 مواقع کس نوعیت کے ہوجائیں گے۔ 00:06:58.754 --> 00:07:01.349 اس قوعت کو ابھارنا ہم سب کے لیے NOTE Paragraph 00:07:01.349 --> 00:07:04.609 مفید ثابت ہو گا۔ 00:07:04.609 --> 00:07:06.181 لیکن ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ 00:07:06.181 --> 00:07:10.153 باتیں کرنے سے کچھ نہں ہو گا۔ 00:07:10.153 --> 00:07:12.037 یہ کافی نہں ہو گا۔ 00:07:12.037 --> 00:07:13.602 اگر آپ واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں، 00:07:13.642 --> 00:07:15.598 تو اسکے لیے کچھ تو کرنا پڑے گا۔ 00:07:15.598 --> 00:07:18.672 ہمارے خیال میں اسکے تین طریقے ہیں: 00:07:18.672 --> 00:07:21.314 سب سے پہلے جسمانی اعتماد کا شعورپیدا کرنا ہے۔ 00:07:21.314 --> 00:07:23.236 ہمیں توجوانوں کی مدد کرنی چاہیے 00:07:23.236 --> 00:07:26.581 کہ وہ ظاہریت پسندی سے چھٹکارا پا سکیں 00:07:26.581 --> 00:07:28.131 اور خود اعتمادی پر توجہ دیں۔ 00:07:28.131 --> 00:07:30.117 اچھی خبر یہ ہے کہ اس کام کے لیے 00:07:30.117 --> 00:07:34.070 بہت سے پروگرام موجود ہیں۔ 00:07:34.070 --> 00:07:37.820 بری خبر یہ ہے کہ ان میں سے اکثرناکام ہیں۔ 00:07:37.820 --> 00:07:42.527 مجھے حیرت ہوئی کہ بہت سے نامور 00:07:42.527 --> 00:07:45.755 پروگرام نادانستہ طور پر 00:07:45.755 --> 00:07:49.150 صورتحال کو بدتر بنارہے ہیں. 00:07:49.150 --> 00:07:50.856 تو ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے 00:07:50.856 --> 00:07:53.459 کہ ہمارے بچے جو پروگرام لے رہے ہیں 00:07:53.459 --> 00:07:55.419 وہ نہ صرف مثبت ہوں، NOTE Paragraph 00:07:55.419 --> 00:07:58.387 بلکہ انکا اثر بھی دیرپا ہو۔ 00:07:58.387 --> 00:08:01.779 تحقیق سے ثابت ہے کہ بہترین پروگرام 00:08:01.779 --> 00:08:03.854 یہ چھ کام کرتے ہیں: 00:08:03.854 --> 00:08:07.917 پہلا، خاندان، دوستوں اور تعلقات کا اثر و رسوخ ہے۔ 00:08:07.917 --> 00:08:11.381 دوسرا، میڈیا اور نامور شخصیات کا سحر ہے، 00:08:11.381 --> 00:08:13.433 پھر تنگ کرنے اورغنڈہ گردی سے نمٹنے کے طریقے، 00:08:13.433 --> 00:08:15.425 ایک دوسرے سے ذیادہ 00:08:15.425 --> 00:08:16.962 خوبصرت لگنے کی جنگ، 00:08:16.962 --> 00:08:19.032 ظاہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے — کچھ لوگ 00:08:19.032 --> 00:08:21.218 اسکو "جسم کی بات" یا "موٹاپے کی بات" کہتے ہیں 00:08:21.219 --> 00:08:23.693 اور آخر میں اپنی عزت کی بنیاد رکھنا 00:08:23.693 --> 00:08:25.467 اور اپنا خیال رکھنا ہے۔ 00:08:25.467 --> 00:08:27.940 یہ چھ چیزیں اہم شروعات ہیں 00:08:27.940 --> 00:08:30.831 کسی کے لیے بھی جو سنجیدگی سے 00:08:30.831 --> 00:08:33.768 جسمانی اعتماد کا شعور پھیلانا چاہتا ہے۔ 00:08:33.768 --> 00:08:36.074 تعلیم اہم ہے، 00:08:36.074 --> 00:08:37.895 لیکن اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے 00:08:37.895 --> 00:08:40.665 ہم سب کو آگے آنا ہو گا 00:08:40.665 --> 00:08:43.255 اور بہتر رہنما بننا ہو گا 00:08:43.255 --> 00:08:46.233 اپنی زندگی میں شامل لڑکیوں اور عورتوں کے لیے۔ 00:08:46.233 --> 00:08:48.166 جمود کو للکارنا ہو گا کہ NOTE Paragraph 00:08:48.166 --> 00:08:51.630 کس طرح عورتوں کو دیکھا جاتا ہے اور کس طرح انکے بارے میں بات کی جاتی ہے۔ 00:08:51.630 --> 00:08:55.212 یہ ٹھیک نہیں ہے کہ ہم کسی کے کام کا اندازہ لگائیں 00:08:55.212 --> 00:08:58.370 کہ ہمارے سیاستدانوں کے بال کیسے کٹے ہیں 00:08:58.370 --> 00:09:00.099 یا ان کی چھاتیاں کتنی بڑی ہیں، 00:09:00.099 --> 00:09:03.464 یا یہ نتیجہ نکالنا کہ عزم یا کامیابی 00:09:03.464 --> 00:09:06.697 کسی اولمپین کی، اسکی ظاہری صورت سے ثابت ہے۔ 00:09:06.697 --> 00:09:09.803 ہمیں لوگوں کو انکے کام سے جانچنا چاہیے، NOTE Paragraph 00:09:09.803 --> 00:09:12.354 نہ کہ جیسے وہ دکھتے ہیں۔ 00:09:12.354 --> 00:09:16.718 ہم شروع کر سکتے ذمہ داری لینے سے ان تصاویر 00:09:16.718 --> 00:09:18.361 اور تبصروں کی 00:09:18.361 --> 00:09:20.548 جو ہم اپنے سماجی نیٹورکس پر کرتے ہیں۔ 00:09:20.548 --> 00:09:24.777 ہم لوگوں کی انکی کوشش کی بنیاد پر اور انکے کام پر 00:09:24.777 --> 00:09:26.180 تعریف کر سکتے ہیں NOTE Paragraph 00:09:26.180 --> 00:09:28.861 نہ کہ انکی شکل و صورت پہ۔ 00:09:28.861 --> 00:09:30.375 مجھے آپ سے پوچھنا ہے، 00:09:30.375 --> 00:09:31.663 کہ اخری بار کب آپ نے 00:09:31.663 --> 00:09:33.519 شیشے کو چوما تھا؟ 00:09:33.519 --> 00:09:35.812 بالآخر، ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے 00:09:35.812 --> 00:09:38.236 معاشروں کے طور پر، حکومتوں کے طور پر 00:09:38.236 --> 00:09:42.701 اور کاروباری اداروں کو اس ثقافت کو تبدیل کرنے کے لیے 00:09:42.701 --> 00:09:47.306 تاکہ ہمارے بچوں کو اپنی مکمل قدر ہو، 00:09:47.306 --> 00:09:51.969 انفرادیت، تنوع، شامل کئے جانے کی قدر. 00:09:51.969 --> 00:09:54.765 ان لوگوں کی بات کرنے کی ضرورت ہے جو حقیقی فرق لا رہے ہیں 00:09:54.765 --> 00:09:58.173 ہماری اقدار میں اور جو 00:09:58.173 --> 00:10:00.153 دنیا بدل رہے ہیں۔ 00:10:00.153 --> 00:10:02.863 ان کو نشریاتی وقت دینا ہو گا کیونکہ صرف اسی صورت میں 00:10:02.863 --> 00:10:04.728 ہم ایک مختلف دنیا بنا سکتے ہیں۔ 00:10:04.728 --> 00:10:08.057 ایک ایسی دنیا جس میں ہمارے بچوں کو 00:10:08.057 --> 00:10:11.302 اپنا بہترین ترجمان بننے کی اجازت ہو، 00:10:11.302 --> 00:10:13.248 جہاں یہ سوچ کہ کے وہ کیسے لگ رہے ہیں 00:10:13.248 --> 00:10:15.889 وہ خود میں کمی نہ محسوس کریں NOTE Paragraph 00:10:15.889 --> 00:10:18.835 اپنے مقصد کے حصول میں کوشش کرتے ہوئے۔ 00:10:18.835 --> 00:10:23.053 اس بارے میں سوچیں یہ آپکی زندگی میں شامل کسی کے لیے کیا معنی رکھتا ہے۔ 00:10:23.053 --> 00:10:24.551 آپکے ذہن میں کون ہے؟ 00:10:24.551 --> 00:10:25.956 آپکی بیوی؟ 00:10:25.956 --> 00:10:27.344 آپکی بہن؟ 00:10:27.344 --> 00:10:28.993 آپکی بیٹی؟ 00:10:28.993 --> 00:10:30.266 آپکی بھتیجی؟ 00:10:30.266 --> 00:10:33.329 آپکی دوست؟ یہ آپ سے کچھ دور بیٹھی عورت بھی ہو سکتی ہے 00:10:33.329 --> 00:10:34.624 آج کے دن سے۔ 00:10:34.624 --> 00:10:37.314 اس کے لئے یہ کتنی اہمیت کا حامل ہو گا 00:10:37.314 --> 00:10:41.072 کہ وہ اس آواز سے آزاد ہو جائے 00:10:41.072 --> 00:10:44.106 اپنی اندرونی تنقید کی، جو اسے ستاتی ہے 00:10:44.106 --> 00:10:46.897 کہ ہونی چاہیں لمبی ٹانگیں، پتلی رانیں، چھوٹا پیٹ، 00:10:46.897 --> 00:10:48.332 اور چھوٹے پاوں؟ 00:10:48.332 --> 00:10:51.700 اس کے لئے کیا مطلب ہو گا اگر ہم اس پر قابو پا لیں NOTE Paragraph 00:10:51.700 --> 00:10:56.213 اور اس طرح اسکی صلاحیتیں اجاگر کر دیں؟ 00:10:56.213 --> 00:11:00.035 فلحال ہماری ثقافت کا جنون 00:11:00.035 --> 00:11:03.390 ظاہریت پسندی کا ہمیں بڑھنے سے روک رہا ہے۔ 00:11:03.390 --> 00:11:05.917 چلیں اپنے بچوں کو حقیقت دکھاتے ہیں۔ 00:11:05.917 --> 00:11:07.932 انکو بتاتے ہیں کہ جیسے آپ دکھتے ہیں 00:11:07.932 --> 00:11:11.647 وہ آپکی شخصیت کا صرف ایک حصہ ہے 00:11:11.647 --> 00:11:14.360 اور سچ یہ ہے کہ ہم ان اس سے محبت کرتے ہیں 00:11:14.360 --> 00:11:15.931 جو وہ اصل میں ہیں 00:11:15.931 --> 00:11:17.898 اور جو وہ کرتے ہیں 00:11:17.898 --> 00:11:20.598 اور جیسے وہ ہمارے احساسات کو چھوتے ہیں۔ 00:11:20.598 --> 00:11:24.683 آئیں خود اعتمادی اپنے سکول کے نصاب میں شامل کرتے ہیں۔ 00:11:24.683 --> 00:11:27.343 آئیں ہم سب اپنی سوچ بدلیں 00:11:27.343 --> 00:11:30.778 جس طرح ہم اپنا دوسروں سے موازنہ کرتے ہیں۔ 00:11:30.778 --> 00:11:33.508 چلیں سماج کے طور پر مل کر کام کرتے ہیں، 00:11:33.508 --> 00:11:36.302 عوام کی سطح سے لے کر حکومتی سطح تک، 00:11:36.302 --> 00:11:38.477 تاکہ ایک سال کے ہنستے ہویے بچے 00:11:38.477 --> 00:11:41.354 کل کے پراعتماد 00:11:41.354 --> 00:11:43.969 تبدیلی رضاکار بن جایں۔ 00:11:43.969 --> 00:11:45.986 اب یہ کرنا ہے ہمیں۔ 00:11:45.986 --> 00:11:47.877 (تالیاں)